Thursday , December 13 2018

شہرحیدرآباد کی ترقی پر ڈپٹی چیف منسٹر کا جائزہ اجلاس

حیدرآباد۔19جنوری( سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کی ترقی کے مسئلہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کرنے اور جامع حکمت عملی مرتب کرنے کے لئے آج یہاں سکریٹریٹ میں جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر کی صدارت میں اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس اجلاس میں تمام اعلیٰ عہدیداران مختلف محکمہ جات بشمول ضلع کلکٹران حیدرآباد و رنگاریڈی بھی شریک تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈپٹی چیف منسٹر کے ہمراہ اس اجلاس میں مسرس ٹی سرینواس یادو وزیر کمرشیل ٹیکس ‘ پدما راؤ وزیر نشہ بندی و آبکاری‘ این نرسمہا ریڈی وزیر داخلہ ‘ محنت و روزگار بھی شریک تھے ۔ علاوہ ازیں مسٹر بی آر متیا پرنسپال سکریٹری محکمہ ریونیو‘ اسپیشل آفیسر و کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن مسٹر سومیش کمار نے بھی شرکت کی ۔ بتایا جاتا ہیکہ اس اجلاس میں ضلع کلکٹر ان حیدرآباد و رنگاریڈی سے سرکاری اراضیات کی تفصیلات اور غیر مجاز قبضوں کو باقاعدہ بنانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے متعلق مکمل واقفیت حاصل کی گئی ۔ علاوہ ازیں حیدرآباد و ضلع رنگاریڈی میں پائی جانے والی سرکاری اراضیات کی نشاندہی کر کے ان اراضیات کا مکمل تحفظ کرنے عہدیداروں کو اجلاس میں ضروری ہدایات دی گئیں۔شہر حیدرآباداور اطراف و اکناف علاقوں میں واقع سرکاری اراضیات کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے حکومت مختلف اقدامات کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT