Friday , December 15 2017
Home / دنیا / شہرفلپائن کیلئے جنگ کا عنقریب خاتمہ:فوج

شہرفلپائن کیلئے جنگ کا عنقریب خاتمہ:فوج

ماراوی۔15اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) فلپائن کی فوج نے آج دولت اسلامیہ کے وفادار عسکریت پسندوں کو جنہوں نے گذشتہ چار ماہ سے زیادہ عرصہ سے فلپائن کے جنوبی شہر کیلئے جنگ کا آغاز کررکھا ہے کہا کہ یہ تنازعہ بہت جلد ختم ہوجائے گا ۔ فوج نے قبل ازیں اتوار کے دن تک قطعی آخری مہلت مقرر کی تھی اور کہا تھا کہ ماراوی میں جنگ کا اتوار تک خاتمہ ہوجائے گا ۔ جس میں تاحال ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ فوجی ماضی کی قطعی آخری مہلت میں اپنے وعدے کی تکمیل سے قاصر رہے تھے ۔ فوجی عہدیداروں نے کہا تھا کہ وہ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں سے اس علاقہ کو اتوار تک پاک کردیں گے ۔ اتوار کے دن FA-50لڑاکا جٹ طیارے ماراوی کے قریب پرواز کررہے تھے ‘ جب کہ فوجیوں اور عسکریت پسندوں کے درمیان گھر گھر لڑائی جاری تھی ۔یہ لڑائی اب پانچ علاقوں تک محدود ہوکر رہ گئی ہے ۔عسکریت پسندوں کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہم ماراوی کے محاصرہ کو بہت جلد تو دیں گے جب کہ فلپائن کے فون کے کرنل رومیو برانر ڈپٹی کمانڈر ٹاسک فورس نے کہا کہ عنقریب جنگ کا خاتمہ ہوجائے گا ۔ دولت اسلامیہ کے حامی بندوق برداروں نے ماراوی کے بعض علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے اور اسے دولت اسلامیہ کا کیتھولک فلپائن میں دارالحکومت قرار دیتے ہیں ۔ شورش پسندوں کے بموجب امریکی حمایت یافتہ بمباری کی مہم فوجیوں اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہولناک جنگ سے ماراوی تباہ شدہ شہروں میں ایک بن چکا ہے ‘ جیسے کہ شام اور ایران کے جنگ زدہ شہر ہیں ۔

 

TOPPOPULARRECENT