Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / شہرمیںآج آبرسانی مسدود

شہرمیںآج آبرسانی مسدود

حیدرآباد۔29فبروری( پریس نوٹ ) دریائے کرشنا آبرسانی پراجکٹ مرحلہ۔

Iمیں احتیاطی تدابیر کے تحت تعمیر و مرمت کے کاموں کے پیش نظر اس پراجکٹ سے پینے کے پانی کی سربراہی 30گھنٹوں کے لئے بند کی جارہی ہے ۔ حیدرآباد میٹرو پولٹین واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ ( ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی) نے اپنے ایک صحافتی اعلامیہ میں کہا کہ یکم مارچ منگل کو صبح 6بجے سے 2مارچ چہارشنبہ کو دوپہر 12بجے تک دونوں شہروں کے اکثر محلہ جات میں پانی کی سربراہی بند رہے گی ۔ ان محلہ جات میں اعظم پورہ ‘ سلطان شاہی ‘مغلپورہ ‘دارالشفاء ‘ فلک نما ‘ بہادر پورہ ‘ جہاں نما ‘ چارمینار ‘ پتھر گٹی ‘ مصری گنج ‘ انصاری روڈ ‘ وٹے پلی ‘ انجن باؤلی ‘ مشک محل ‘ محبوب منشن ‘ سنتوش نگر ‘ ونئے نگر ‘ سعید آباد  چنچل گوڑہ ‘ آسمان گڑھ ‘ موسی رام باغ ‘ ملک پیٹ ‘ علی آباد ‘ میسرم ‘گولی پورہ ‘ تالاب کٹہ ‘ مادنا پیٹ ‘ یاقوت پورہ ‘ بگل کنٹہ ‘ افضل گنج ‘ ضیاء گوڑہ کا کچھ حصہ ‘اڈیکمنٹ ‘ رامنتاپور‘ گول ناکہ ‘نارائن گوڑہ ‘ بھولکپور ‘باغ لنگم پلی ‘ وائیشالی نگر اور دلسکھ نگر کے چند علاقوں میں پانی کی سربراہی مسدود رہے گی ۔

TOPPOPULARRECENT