Monday , September 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / شہرہ آفاق باکسر محمد علی کلے شدید بیمار ‘ چلنے پھرنے میں بھی مشکلات

شہرہ آفاق باکسر محمد علی کلے شدید بیمار ‘ چلنے پھرنے میں بھی مشکلات

لندن 26 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) باکسنگ کی دنیا میں عالمی شہرت رکھنے والے شہرہ آفاق باکسر محمد علی کلے ان دنوں شدید علیل ہیں اور دنیا بھر میں ان کی صحت کے تعلق سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ کہا گیا ہے کہ ان کی حالت تشویشناک ہے اور وہ زیر علاج ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق محمد علی پارکنسن بیماری کا شکار ہیں اور انہیں چلنے پھرنے میں بھ

لندن 26 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) باکسنگ کی دنیا میں عالمی شہرت رکھنے والے شہرہ آفاق باکسر محمد علی کلے ان دنوں شدید علیل ہیں اور دنیا بھر میں ان کی صحت کے تعلق سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ کہا گیا ہے کہ ان کی حالت تشویشناک ہے اور وہ زیر علاج ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق محمد علی پارکنسن بیماری کا شکار ہیں اور انہیں چلنے پھرنے میں بھی دشواری محسوس ہو رہی ہے ۔ علاج کے باوجود ان کی صحت میں گراوٹ آتی جا رہی ہے اور ان کے افراد خاندان اس تعلق سے پریشان ہیں۔ ان کی صحت کے تعلق سے سوشیل میڈیا میں مختلف اطلاعات بھی گشت کر رہی ہیں تاہم محمد علی کی دختر نے اس امید کا اظہار کیا کہ محمد علی جلد صحتیاب ہوجائیں گے ۔ ان کی زندگی پر ایک فلم جلد ریلیز ہونے والی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT