Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / شہریار اور سیٹھی کی ہندوستان آمد

شہریار اور سیٹھی کی ہندوستان آمد

نئی دہلی۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے نجم سیٹھی اور شہریار خان آج ہندوستان روانہ ہوگئے ہیں تاکہ ڈسمبر میں پاکستان کے خلاف مجوزہ باہمی سیریز پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ شہریار اور سیٹھی کے متعلق امید کی جارہی ہے کہ وہ نئی دہلی میں بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر اور سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کے علاوہ حکومتی عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے۔
سندھو ڈنمارک فائنل میں
حیدرآباد۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)  ہندوستان ابھرتی کھلاڑی پی وی سندھو نے یکے بعد دیگرے چمپینس کے خلاف کامیابی حاصل کرتے ہوئے ڈنمارک اوپن کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جیسا کہ انہوں نے سیمی فائنل میں عالمی چمپین کیرولینا مارن کو 21-15 ، 18-21 سے شکست دی ہے اور پہلی مرتبہ اس ٹورنمنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

TOPPOPULARRECENT