شہریار خان کا دورۂ ہند ، باہمی سیریز پر حتمی بات چیت متوقع

لاہور ، 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیئرمین پی سی بی شہریار خان اس شنبہ کو ہندوستان جائیں گے، اور دسمبر میں مجوزہ انڈیا سیریز پر بی سی سی آئی سے دو ٹوک بات کریں گے۔ چیرمین پی سی بی ہندوستان سے سیریز کی بات چیت کا عزم کررکھا ہے۔ چیرمین شہریار خان 9 مئی کو ہندوستان جائیں گے، جہاں وہ ہندوستان کیساتھ سیریز سے اہم بات چیت کریں گے۔ واضح رہے کہ یاد

لاہور ، 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیئرمین پی سی بی شہریار خان اس شنبہ کو ہندوستان جائیں گے، اور دسمبر میں مجوزہ انڈیا سیریز پر بی سی سی آئی سے دو ٹوک بات کریں گے۔ چیرمین پی سی بی ہندوستان سے سیریز کی بات چیت کا عزم کررکھا ہے۔ چیرمین شہریار خان 9 مئی کو ہندوستان جائیں گے، جہاں وہ ہندوستان کیساتھ سیریز سے اہم بات چیت کریں گے۔ واضح رہے کہ یادداشت مفاہمت کے تحت طئے پایا تھا کہ اگلے آٹھ سال کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان چھ سیریز ہوں گی۔ اس پر بھی اتفاق ہوا تھا کہ دسمبر میں یو اے ای میں سیریز منعقد کی جائے گی، جس کے دوران دو ٹسٹ، تین ونڈے انٹرنیشنل اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے۔ تاہم ابھی تک اس ضمن میں کوئی ٹھوس پیشرفت نہیں ہوپائی ہے۔ چنانچہ چیرمین پی سی بی اپنے دورے کے دوران ہندوستانی کرکٹ بورڈ سے سیریز پر دو ٹوک بات کریں گے۔ 2008ء کے ممبئی حملوں کے بعد سے ہند و پاک کے درمیان دو طرفہ سیریز تعطل کا شکار ہے۔

TOPPOPULARRECENT