شہریار خان کو ایرپورٹ پر روکا گیا

کولکاتا ، 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سربراہ پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کو آج یہاں نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ایرپورٹ پر رات میں ڈھاکہ سے اُن کی آمد پر ایمگریشن عہدیداروں نے منظورہ راستے کے ذریعے ہندوستان میں داخل نہ ہونے پر روک لیا۔ تاہم ذرائع نے کہا کہ شہریار کو جو انڈین کرکٹ بورڈ کے سربراہ جگموہن ڈالمیا سے ملاقات کرنے والے ہیں،

کولکاتا ، 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سربراہ پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کو آج یہاں نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ایرپورٹ پر رات میں ڈھاکہ سے اُن کی آمد پر ایمگریشن عہدیداروں نے منظورہ راستے کے ذریعے ہندوستان میں داخل نہ ہونے پر روک لیا۔ تاہم ذرائع نے کہا کہ شہریار کو جو انڈین کرکٹ بورڈ کے سربراہ جگموہن ڈالمیا سے ملاقات کرنے والے ہیں، بعد میں مرکزی وزارت داخلہ کی مداخلت کے پیش نظر ’’خصوصی معاملہ‘‘ کے طور پر شہر میں داخلے کی اجازت دی گئی۔ اگرچہ شہریار کے پاس کارکرد ویزا ہے، لیکن کوئی بھی پاکستانی شہری ہندوستان کا سفر وزارت داخلہ کے منظورہ چار روٹس دہلی، ممبئی، چینائی اور اٹاری (امرتسر) میں سے کسی ایک کے ذریعے ہی کرسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT