Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / شہریار خان کو یونس کے ریٹائرمنٹ پر مایوسی!

شہریار خان کو یونس کے ریٹائرمنٹ پر مایوسی!

کراچی ، 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پی سی بی چیرمین شہریار خان نے سینئر بیٹسمن یونس خان کے اس فیصلے پر مایوسی ظاہر کی ہے کہ وہ آج انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ کی شروعات سے عین قبل ونڈے انٹرنیشنلس سے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہے ہیں۔ ’’مجھے نہ صرف او ڈی آئیز سے سبکدوشی کے اُن کے فیصلے پر بلکہ اُن کے فیصلہ کے وقت پر بھی مایوسی ہوئی ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ یہ حوصلہ افزاء نہیں کہ یونس نے او ڈی آئیز سے کنارہ کشی اختیار کرلینے کا فیصلہ کرلیا حالانکہ انھیں انگلینڈ کے خلاف چار میچ کی پوری سیریز کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔ شہریار نے مزید کہا کہ یونس اچھا کھیل رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سلیکٹروں نے محسوس کیا کہ انھیں پھر سے ونڈے میچز بھی کھیلنا چاہئے۔ ’’میرے لئے یہ حیران کن بات ہے کہ انھوں نے آج اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔‘‘ شہریار نے کہا کہ اس کے باوجود بورڈ یونس کو شایان شان وداع کرے گا جبکہ وہ او ڈی آئیز سے سبکدوش ہوئے ہیں۔ چیف سلیکٹر ہارون رشید بھی یونس کے اچانک اعلان سے اچنبھے میں پڑگئے۔ ہارون نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ ’’جب میں شارجہ کو ٹیم مینجمنٹ سے ملاقات کیلئے گیا تھا، میں نے یونس سے بھی بات کی تھی، انھوں نے مجھے ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا کہ وہ اس انگلینڈ سیریز کے پہلے میچ کے بعد او ڈی آئیز سے ریٹائر ہوجانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT