Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / شہریان حیدرآباد کو گرمی سے چند یوم میں راحت

شہریان حیدرآباد کو گرمی سے چند یوم میں راحت

اطراف و اکناف بارش پر درجہ حرارت میں کمی متوقع : محکمہ موسمیات
حیدرآباد۔13مارچ(سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ چند یوم کے دوران شہریان حیدرآ بادکو گرمی سے راحت کی پیش قیاسی کی ہے۔ ریاست تلنگانہ بالخصوص شہر حیدرآباد کے علاوہ اطراف و اکناف کے علاقوںمیں آئندہ چند یوم کے دوران بارش کی پیش قیاسی کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ جاریہ ہفتہ کے دوران درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ کی جائے گی اور موسم خوشگوار ہوجائے گا۔ پیش قیاسی کے مطابق جاریہ ہفتہ کے اواخر میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور شہر حیدرآباد کے علاوہ اطراف کے اضلاع میں بھی ہلکی اور تیز بارش ریکارڈ کئے جانے کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں ۔ 16اور17مارچ کو شہر اور نواحی علاقو ںمیں بارش کے امکانات کے سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ ہلکی اور تیز بارش کے بعد ریاست کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی۔ موسم گرما کی شروعات کے ساتھ ہی ریاست کے بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دوشنبہ کو درجہ حرارت 35.5ریکارڈ کیا گیا تھا اور اس میں مزید اضافہ کا امکان ہے لیکن ممکنہ طور پر جمعرات سے گرمی کی شدت سے بڑی حد تک راحت حاصل ہونے کا امکان ہے اور آئندہ ہفتے کے دوران درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی جائے گی۔ جاریہ درجہ حرارت معمول سے 2 ڈگری زیادہ ہے جو دو تین بارشوں کے بعد تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

TOPPOPULARRECENT