Tuesday , August 14 2018
Home / دنیا / شہریت کے مسئلہ پر ایک اور آسٹریلوی ایم پی کا استعفی

شہریت کے مسئلہ پر ایک اور آسٹریلوی ایم پی کا استعفی

سڈنی11 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا میں شہریت کے معاملہ پر آج ایک اور رکن پارلیمنٹ کے استعفی دینے سے وزیر اعظم میلکم ٹرنبل کی قیادت والی مخلوط حکومت پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں کیونکہ حکومت کواقلیت میں آجانے کاخطرہ بڑھ گیا۔آسٹریلیا کے آئین کے مطابق دوہری شہریت رکھنے والے افراد پارلیمنٹ کی رکنیت نہیں حاصل کر سکتے ۔ اس سے پہلے گذشتہ ماہ مسٹر ٹرنبل کی مخلوط حکومت کو اس وقت ایک دھچکا لگا تھاجب ہائیکورٹ نے اپنے فیصلہ میں پانچ ممبران پارلیمنٹ کو نااہل قرار دیا تھا۔اپنے عہدہ سے استعفی دینے والے کنزرویٹو لبرل پارٹی کے ایم پی جان الیگزینڈر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ اب وہ آسٹریلوی شہری ہیں یا نہیں تو وہ اپنے عہدہ سے استعفی دیتے ہیں۔مسٹر الیگزینڈر نے کہا “یہ میرا فرض ہے کہ مجھے اپنے عہدہ سے استعفی دینا چاہئے اور میں ایسا کروں گا”۔ انہوں نے کہا کہ اس قضیہ کو صاف کرنا بہت ضروری ہے ۔ غور طلب ہے کہ مسٹر الیگزینڈر اپنی برطانوی شہریت کو لے کر برطانیہ کی وزارت داخلہ کے جواب کا انتظار کر رہے تھے ۔مسٹر الیگزینڈر اگر ضمنی انتخاب لڑ کر اپنی پارلیمنٹ کی رکنیت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ان کے پاس صرف آسٹریلیا کی شہریت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT