Monday , September 24 2018
Home / جرائم و حادثات / شہریوں اور املاک کے تحفظ پر پولیس کے احکامات اکارت ثابت

شہریوں اور املاک کے تحفظ پر پولیس کے احکامات اکارت ثابت

حیدرآباد /24 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہریوں کے تحفظ اور املاک کی حفاظت کیلئے پولیس کی جانب سے جاری اقدامات بے فیض ثابت ہو رہے ہیں ۔ چونکہ پولیس عوامی بھیڑ والے جن مقامات اور اداروں کو آگاہ کر رہی ہے ان اداروں کے ذمہ دار پولیس کی ہدایت کی پرواہ نہیں کر رہے ۔ بالخصوص سنٹرل زون کے علاقہ میں گذشتہ ہفتہ پولیس نے بڑے پیمانے پر تحفظ اور حفاظتی مس

حیدرآباد /24 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہریوں کے تحفظ اور املاک کی حفاظت کیلئے پولیس کی جانب سے جاری اقدامات بے فیض ثابت ہو رہے ہیں ۔ چونکہ پولیس عوامی بھیڑ والے جن مقامات اور اداروں کو آگاہ کر رہی ہے ان اداروں کے ذمہ دار پولیس کی ہدایت کی پرواہ نہیں کر رہے ۔ بالخصوص سنٹرل زون کے علاقہ میں گذشتہ ہفتہ پولیس نے بڑے پیمانے پر تحفظ اور حفاظتی مسئلہ پر آگہی مہم انجام دی اور کاروباری اداروں کو پابند کردیا تھا کہ وہ ہر وقت چوکس رہیں تاہم پولیس کی ہدایت پر اداروں کی سنجیدگی آج اس وقت منظر عام پر آگئی جب خود پولیس بیگم بازار نے ایک آپریشن انجام دیا ۔ معظم جاہی مارکٹ چوراہے پر واقعہ مصروف کراچی بیکری میں پولیس بیگم بازار نے ایک آپریشن انجام دیا ۔ ایک انجان بندوق بردار کو مبینہ طور پر بیکری میں روانہ کیا جو تقریباً ایک گھنٹے تک مبینہ طور پر ہتھیار کے ساتھ بیکری میں موجود رہا ۔ جس کے بعد خود بیگم بازار پولیس انسپکٹر مسٹر جی سریدھر نے بیکری میں داخل ہوکر اس شخص کو حراست میں لے لیا ۔ اس ڈرامائی آپریشن کو دیکھ کر بیکری میں موجود گاہک اور عوام خوف زدہ ہوگئے ۔ بیگم بازار پولیس نے اس بیکری کے مالک کو نوٹس حوالے کردیا اور انہیں اس بات کا انتباہ دیا کہ اگر آئندہ سیوکریٹی میں کسی بھی قسم کی نااہلی نوٹ کی جاتی ہے تو پھر بیکری کو مہربند کردیا جائے گا ۔ اس موقع پر انسپکٹر بیگم بازار مسٹر جی سریدھر نے بتایا کہ بندوق بردار پولیس ملازم تھا ۔ پولیس نے سیکیوریٹی کی جانچ اور چوکسی کا امتحان لینے کیلئے اس ڈرامائی آپریشن کو انجام دیا تھا ۔ تاہم پولیس کی جانچ میں بیکری ناکام رہی ۔ انسپکٹر نے سیکوریٹی عملہ پر اپنی برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ آج ملک بھر میں چوکسی برتی جارہی ہے ۔ چونکہ حیدرآباد سابق میں دہشت گردوں کا نشانہ بنا ہے ۔ اس وجہ سے عوامی بھیڑ والے مقامات اور چوراہوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ چوکس رہیں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔

TOPPOPULARRECENT