Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / شہریوں کو روزگار سے مربوط کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری

شہریوں کو روزگار سے مربوط کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری

مدہول/6مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملک و ریاست کی ترقی کیلئے شہریوں کو برسرے روزگار ہونا نا گزیر ہے جس کے بغیر ملک و ریاست کی ترقی کا خواب ادھورا ہے حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ و ہ شہریوں کو بنیادی سہولیات اور روزگار سے مربوط کرنے کیلئے پہل کریںبلخصوص خواتین کو چھوٹی صنعتوں سے جوڑا جائے ان خیالات کا اظہار جناب عادل محمد ریچ ویلفیر سوسا

مدہول/6مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملک و ریاست کی ترقی کیلئے شہریوں کو برسرے روزگار ہونا نا گزیر ہے جس کے بغیر ملک و ریاست کی ترقی کا خواب ادھورا ہے حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ و ہ شہریوں کو بنیادی سہولیات اور روزگار سے مربوط کرنے کیلئے پہل کریںبلخصوص خواتین کو چھوٹی صنعتوں سے جوڑا جائے ان خیالات کا اظہار جناب عادل محمد ریچ ویلفیر سوسائٹی ریچ چیرمین ،مسٹر جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی مدہول نے مشترکہ طور پرکیا انہوں نے کہا کہ اہلیان مدہول کو روزگار سے مربوط کرنے کیلئے ریچ ویلفیر سوسارئٹی کی ایک چھوٹی سی کوشش ہے جس کے تحت آج مدہول کی لڑکیاں ٹیلرنگ میں مہارت حاصل کرتے ہوئے خود کفیل بن رہی ہے جو کہ ریچ ویلفیر سوسائٹی کا کارنامہ ہے اس موقع پر مہمان خصوصی مسٹر جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی مدہول نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر مدہول کی ترقی میری سیاسی زندگی کا مقصد ہے اس مقصد کے تحت میں مدہول کو ترقی کی راہ پر لانے کیلئے حکومت سے نمائندگی کرتے ہوئے مدہول کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈس لاتے ہوئے ترقی دلوائی جائے گی واضح رہے کہ مدہول میں ریچ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے مختلف تربیتی کلاسس چلائے جاتے ہیں جس میں اسپوکن انگلش،کمپیوٹر،تجویدالقرآن نیزٹیلرنگ سنٹر،آج مدہول میں ٹیلرنگ سنٹر جس سے گزشتہ چھہ ماہ سے طلبات تربیت حاصل کررہے تھے کورس کے اختتام کے موقع پر مزکورہ سوسائٹی کی جانب سے اول آنے والے طلباء سمیہ سلطانہ کو سلائی مشین دیاگیادوم آنے والے طلباء پوٹلا انیتا کو سلائی مشین دیا گیااس کے علاوہ ترغیبی انعامات اور اسنادات جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی مدہول ،جناب قاضی انعام الحق موظفہ چیف انجینئیرآندھراپردیش ،جناب عادل محمد ریچ ویلفیر چیرمین،جناب الحاج بدرالدین موظفہ اے ٹی اوعادل آباد ،جناب افروز خان ٹی آر ایس پارٹی صدر منڈل مدہول ،جناب وصی الدین خالد پٹیل ،جناب ڈاکٹر محمد محی الدین صدیق صدر ویلفیر پارٹی مدہول،جناب تجمل احمد انچارج ریچ ویلفیر سوسائٹی مدہول،جناب ایم اے عزیز،جناب غوث محی الدین،مسٹر جی سبھاش صدر وارڑ ممبرس یونین مدہول منڈل کے ہاتھوں تقسیم کیے گیے

اس موقع پر جناب افروز خان ٹی آر ایس پارٹی صدر منڈل مدہول نے اپنے خطاب میں طلبات کی کاویشوں کو سرہایاانہوں نے بلخصوص رکن اسمبلی مدہول سے مطالبہ کیا کہ مدہول میں آئی ٹی کالج ڈگری کالج کے علاوہ ٹیکنیکل کورسس کو شروع کروایںتاکہ طلباء و طالبات ا ن کورسس سے مستفید ہوتے ہوئے اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکے بعد ازاںوصی الدین خالد پٹیل ٹی آر ایس لیڈر نے طلباء سے مخاطب ہوکر کہا کہ آج بہت خوشی کا موقع ہے کہ ان طلباء نے لگن سے کامیابی حاصل کی انہوں نے کہا کہ آج یہ خود کفیل بننے کے قابل ہوچکی ہیں جناب ڈاکٹر محمد محی الدین صدیقی صدر ویلفیر پارٹی نے ریچ ویلفیر سوسائٹی کی خدمات کو سرہاتے ہوئے کہا کہ اس طرح سے خدمت انجام دینے والے حضرات کی سخت ضرورت ہے جس کے بغیرسماج کی ترقی ناممکن ہے جناب عادل محمد ریچ ویلفیر سوسائٹی چیرمین نے اپنے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتوں کی جانب سے غریب عوام کیلئے کئی ایک اسکیمات کو متعار ف کیا جاتا ہے لیکن ہندوستان میں بہتر نظم و نسق نہ ہونے کی وجہ سے حکومتی اسکیمات غریبوںکی دہلیز سے کوسوں دور ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے ہر شہری کو چاہیے کہ وہ حکومتی اسکیمات سے اگاہی حاصل کرتے ہوئے اس سے بھر پور استفادہ کریں عادل محمد نے اپنی بات کو جاری رکتے ہوئے کہا کہ سماجی اور سیاسی نمائندوں کی ذمہ داری میں یہ بات شامل ہے کہ وہ عوامی مسائل کے متعلق پوری مستعدی کے ساتھ کام کریںاور عوام کو بھر پور فائدہ پہنچائیں۔اس موقع پر جناب سید منہاج علی،جناب ایس ڈگمبر ،عبدالارشدکے علاوہ سیاسی قائدین طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT