Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / شہریوں کو معیاری بلدی سہولیات فراہم کرنے خصوصی مہم

شہریوں کو معیاری بلدی سہولیات فراہم کرنے خصوصی مہم

حیدرآباد۔ /15 جولائی (سیاست نیوز) شہریوں کو معیاری بلدی سہولیات فراہم کرنے اور آسان خدمات کو عوام تک پہونچانے کی غرض سے بلدیہ کی تیار کردہ خصوصی ’’مائی جی ایچ ایم سی ‘‘ ایپ کو عوام کا غیر معمولی ردعمل حاصل ہورہا ہے ۔ آج ریاستی وزیر کے تارکا راما راؤ نے سا آئیپ کا آغاز کیا ۔ بلدیہ کی جانب سے فراہم کی جارہی سہولیات اور شکایتوں اور اپنی درخواستوں کے تعلق سے مکمل تفصیلات عوام اپنے موبائیل کے ذریعہ اس ایپ کی مدد سے حاصل کرسکتے ہیں ۔ اب انہیں دفاتر کے چکر کاٹنے اور عہدیداروں کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ۔ آج آغاز کردہ اس ایپ کو شام تک 9370 افراد نے ڈاؤن لوڈ کرلیا ۔ جبکہ یہ سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔ اس کے علاوہ بلدیہ کی انتہائی اہم سمجھے جانے والی اسکیم ایل آر ایس کے متعلق 355 افراد نے اپنی فائیل کاموقف حاصل کیا کہ وہ کس درجہ پر موجود ہے ۔ اس طرح دیگر سہولیات میں پیدائشی سرٹیفکیٹ کے علاوہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی ڈاؤن لوڈ کئے گئے ۔ 3720 افراد نے پیدائشی سرٹیفکیٹ کو اس ایپ (اپلیکیشن) کے ذریعہ حاصل کیا ۔ جبکہ 396 افراد نے بلدیہ کی ایپ کے ذریعہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ حاصل کیا اور 333 افراد نے ’’مائی جی ۔ ایچ ۔ ایم ۔ سی ‘‘ کے ذریعہ شکایتیں درج کروائیں ۔

TOPPOPULARRECENT