Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / شہریوں کو کروڑہا روپئے کی دھوکہ دہی، ایک شخص گرفتار

شہریوں کو کروڑہا روپئے کی دھوکہ دہی، ایک شخص گرفتار

حیدرآباد 11 مارچ (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس نے کروڑہا روپئے کی دھوکہ دہی اور اعتماد شکنی میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کے جناردھن چودھری جو کنیڈا کا شہری ہے اور اُس کا تعلق آندھراپردیش کے تروپتی سے ہے۔ جناردھن چودھری نے اپنے قریبی رشتہ دار کے پروسنا اور اُس کے شوہر جی بھاسکر کی جانب سے منی منترا پراپرٹیز اینڈ ڈیلز پراجکٹ کے منیجنگ ڈائرکٹر سریناتھ سے تعارف کروایا اور مذکورہ ادارہ میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی۔ چودھری نے ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کے لئے تروپتی میں واقع موروثی جائیداد فروخت کرنے کے سلسلہ میں ایم چندرشیکھر ریڈی رئیل اسٹیٹ تاجر سے ملاقات کی اور 3.2 کروڑ کی معاملت کی جس میں 1.2 کروڑ جناردھن چودھری کو دیئے گئے اور بقایا 2 کروڑ کی رقم دینے سے قاصر رہا جس پر بقایا رقم کو ادا کرنے میں تاخیر کرتے ہوئے چندرشیکھر ریڈی نے کے سریناتھ کی مدد سے دھوکہ دہی کی نیت سے مختلف بینکوں کے کاؤنٹر فائیلس تیار کئے اور بقایا رقم بینک کھاتے میں جمع کرنے کا دعویٰ کیا۔ اس دھوکہ دہی کے انکشاف پر جناردھن چودھری نے سی سی ایس پولیس میں ایک شکایت درج کرائی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایم چندرشیکھر ریڈی نے آج گرفتار کرلیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT