Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / شہریوں کیلئے محکمہ آبرسانی کی اسمارٹ فونس پر نئی سرویس

شہریوں کیلئے محکمہ آبرسانی کی اسمارٹ فونس پر نئی سرویس

حیدرآباد۔/4نومبر، ( سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ ( ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی ) نے اپنے تمام صارفین کی خدمات کو آسان بنانے اور انہیں وقت بہ وقت تمام معلومات ( اطلاعات ) فراہم کرنے کی غرض سے عصری ٹکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرنا شروع کیا ہے۔ عہدیداران حیدرآباد میٹرو واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے اب تک اپنے ویب سائٹ میں پائے جانے والے کسٹمرس ( صارفین ) کو اب اسمارٹ فونس میں اپنی تمام سرویسس فراہم کرنے کے اقدامات کئے ہیں۔ اس نئی سرویس کے ذریعہ شہر کے عوام کو پانی کی سربراہی کے ساتھ ڈرینج کے مسائل کی یکسوئی بھی آسان ہوسکے گی۔ حیدرآباد میٹرو واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ شہر حیدرآباد میں تقریباً ہر ایک کے پاس اسمارٹ فونس پائے جاتے ہیں ان فونس کی موجودگی سے راست اپنے فون سے کسٹمر سرویس سے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ایپل، آن رائیڈ ونڈوز کی سہولت پائے جانے والے موبائیلس میں یاپ طریقہ کار سے کسٹمر سرویس سہولتوں کو دستیاب رکھنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی یاپ کو آن کرنے پرYAAP ٹینکر بکنگ، شکایتوں کا حصول، بل کی ادائیگی، شکایات پر یکسوئی کی حقیقی صورتحال جیسے آئی کالس دکھائی دیں گے۔ اس کی بنیاد پر درکار مکمل معلومات حاصل کرنے کی سہولت فراہم رہے گی۔ علاوہ ازیں بالخصوص عوام ( صارفین ) تلگو، اردو، انگریزی زبان میں مکمل معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT