Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / شہری آبادی میں اضافہ اور انفراسٹرکچر کے فقدان سے مسائل

شہری آبادی میں اضافہ اور انفراسٹرکچر کے فقدان سے مسائل

ورکشاپ سے منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو ریل این وی ایس ریڈی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 15 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : مسٹر این وی ایس ریڈی منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو ریل نے آج کہا کہ مجموعی طور پر ہندوستانی سوسائٹی ایک اسمارٹ نیشن نہیں ہے ۔ اربنائزیشن ایک چیالنج ہے جب کہ یہ ایک موقع بھی ہے ۔ اسمارٹ سوسائٹیز کے لیے اسمارٹ سلیوشنس کے سلسلہ میں ایف آئی سی سی آئی سکنڈ کانفرنس اور ورکشاپ سے مخاطب کرتے ہوئے مسٹر ریڈی نے کہا کہ فی الوقت ہندوستان میں 32 فیصد آبادی شہری علاقوں میں رہتی ہے ۔ آئندہ دو دہوں میں یہ دوگنی ہوجائے گی لیکن انفراسٹرکچر کا فقدان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ انفراسٹرکچر پرانا ہورہا ہے اور محدود وسائل کے باعث چیالنجس بہت ہیں ۔ یہ کہتے ہوئے کہ شہر میں اسٹارم واٹر ڈرینس کا فقدان ہے اور تھوڑی بھی بارش ہو تو اسٹارم واٹر ڈرینس بھر جاتے ہیں اور سڑکوں کو نقصان پہنچتا ہے ۔ لندن کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں بارش کے باوجود سڑکوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا ہے ۔ عوام میں تبدیلی پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ آج ہم جو ہیں اس کے لیے ہم ہی ذمہ دار ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ فزیکل انفراسٹرکچر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ ترقی کی بہت باتیں تو ہوتی ہیں جب کہ 40 فیصد مکانات میں اب بھی محفوظ پینے کا پانی نہیں ہوتا ہے ۔ شہری علاقوں میں زبردست اضافہ سے ٹریفک جام کے مسائل پیدا ہورہے ہیں ۔ تاہم خانگی گاڑیوں کی بہتات کو روکنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 0.7 فیصد ہندوستانیوں کے پاس کارس ہیں اگر ہر ہندوستانی کے پاس کار ہوتو صورتحال کیا ہوگی اس پر انہوں نے حیرت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں فٹ پاتھس کی کمی ہے اور جو موجود ہیں ان پر ناجائز قبضے کئے گئے ہیں ۔ اگر انتظامیہ کوئی کارروائی کرنا چاہے تو سیاست داں فٹ پاتھ پر ناجائز قبضے کرنے والوں کو بچانے آتے ہیں ۔ اس طرح سے میٹرو ریل سے کئی مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے اسکے ابتدائی مرحلوں میں گئی تنقیدوں اور مخالف پروپگنڈہ کا تذکرہ کیا ۔ رکن پارلیمنٹ مسٹر کونڈا ویشویشور ریڈی نے کہا کہ کوئی بھی شہر جو صنعت کے لیے پرکشش ہو اچھے انسانی وسائل کو راغب کرسکتا ہے ۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ٹی آر ایس حکومت نے برقی ، پینے کے پانی پر کس طرح توجہ دی ہے جو کہ عوام کی بنیادی ضرورتیں ہیں ۔ قبل ازیں نوین متل ، اسپیشل کمشنر اسمارٹ سٹی نے بھی مخاطب کیا ۔

TOPPOPULARRECENT