Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / شہری شعبوں میں تعاون سے ہند ۔ سویڈن کا اتفاق

شہری شعبوں میں تعاون سے ہند ۔ سویڈن کا اتفاق

نئی دہلی ۔ 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور سویڈن نے نئے شہری علاقوں میں پالیسیوں پر عمل آوری کیلئے تعاون سے اتفاق کیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ میونسپل ویسٹ مینجمنٹ اور ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینے سے متعلق ہندوستان میں اقدامات کئے جائیں گے۔ دونوں ملکوں نے اس خصوص میں آج بات چیت کی ہے۔ سویڈن کے وزیرامکنہ اور وزیرشہری ترقی مہمت کپلان اور وزیردیہی ترقی ایم وینکیا نائیڈو کے درمیان  بات چیت ہوئی۔ دونوں وزراء نے نشاندہی کردہ شعبوں میں کام کرنے پر توجہ دی۔ نائیڈو نے اپنے سویڈن کے ہم منصب سے کہا ہیکہ ہندوستان بائیو گیس کی پیداوار میں سویڈن کی امداد کی پیشکش پر غور کیا جائے گا۔ ہندوستان میں دیگر کئی شہروں میں بھی بنیادی انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں اسمارٹ سٹی کے خطوط پر شہروں کو ترقی دی جائے گی۔ وزیرسویڈن نے ہندوستان میں جاری شہری منصوبوں کے متعلق نائیڈو سے جانکاری حاصل کی ۔ نائیڈو نے یہ بھی کہا کہ شہری سطح پر انفراسٹرکچر کے کام انجام دیئے جارہے ہیں۔ سویڈن روانگی سے قبل کپلان نے کہا کہ میں یہاں سے خوشی محسوس کرتے جارہا ہوں۔

TOPPOPULARRECENT