Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / شہری ہوابازی کی سلامتی کیلئے ہند۔ آسٹریلیا کے درمیان قرار ہوگا

شہری ہوابازی کی سلامتی کیلئے ہند۔ آسٹریلیا کے درمیان قرار ہوگا

نئی دہلی۔22فروری (یو این آئی) سرکار نے شہری ہوابازی کے تحفظ میں تعاون کیلئے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک قرار کو منظوری دی۔بجلی کے وزیر پیوش گوئل نے آج یہاں بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں یہاں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس ضمن مین ایک قرار داد کو منظوری دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ شہری ہوابازی تحفظ میں تعاون کو فروغ دے گا اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں اس سے مدد ملے گی۔ماہرین اپنے آسٹریلیا ئی ہم منصبوں کے ساتھ اطلاعات کا لین دین کریں گے اور ہندوستان میں فضائی سیکورٹی کا ماحول بہتر ہوسکے گا۔
ہندوستان اور پولینڈ کے درمیان زرعی شعبہ میں سمجھوتہ کو منظوری
نئی دہلی، 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی کابینہ نے ہندوستان اور پولینڈ کے درمیان زراعت اور متعلقہ شعبوں میں تعاون کے سمجھوتہ کو آج منظوری دے دی۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں یہاں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں اسے منظوری د ی گئی ، سمجھوتہ کے تحت دونوں ملک زراعت اور متعلقہ شعبوں سے وابستہ مختلف سرگرمیوں میں تعاون کریں گے جس میں زراعت کی موجودہ صورتحال اور فصلوں کی کیڑوں اور بیماریوں کی وجہ سے ہوئے نقصان کے بارے میں اطلاعات کا لین دین شامل ہے ۔دونوں ملکوں کے وفود ایک دوسرے کے یہاں زراعت اور غذائی ڈبہ بند سے متعلق میلوں ، نمائشوں سیمناروں اور کانفرنسوں میں حصہ لیں گے ۔ اس کے علاوہ دونوں ملک ایک مشترکہ ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیں گے ۔ یہ گروپ زراعت کے شعبہ میں تعاون اور سمجھوتہ کو لاگو کرنے میں آنے والی اڑچنوں کو دور کرنے کے منصوبہ پر بھی کام کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT