Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / شہری ہوا بازی صنعت کا فروغ ، فضائی ایمبولنس خدمات

شہری ہوا بازی صنعت کا فروغ ، فضائی ایمبولنس خدمات

حکومت ہند سے فضائی سفر کو آسان بنانے کے اقدامات
حیدرآباد۔20اکٹوبر(سیا ست نیوز) ملک میں شہری ہوابازی صنعت کو تیزی سے حاصل ہورہے فروغ کو دیکھتے ہوئے ہوا بازی کمپنیو ںکی جانب سے حکومت کے منصوبہ کو قابل عمل بنانے کے سلسلہ میں اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ محکمہ شہری ہوابازی حکومت ہند کی جانب سے فضائی سفر کو ہر کسی کے لئے قابل دسترس بنانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور ان اقدمات کے تحت حکومت نے سستے فضائی سفر شروع کروائے ہیں لیکن خانگی فضائی کمپنیوں نے حکومت کے اس منصوبہ کو نئے طریقہ سے قابل عمل بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور جس طرح سڑک پر بغیر کو ئی کار کی ملکیت رکھے OLA اور UBER نے کروڑوں مسافروں کو سہولت کی فراہمی کا انتظام کیا ہے اسی طرح اب خانگی طیاروں اور خصوصی پروازوں کے آغاز کے متعلق بھی غور کیا جا رہا ہے اور اس سلسلہ میں جیٹ سیٹ گو نامی کمپنی نے اقدامات بھی شروع کر دیئے ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ فی الحال 6تا9نشستی خصوصی طیارے اور ہیلی کاپٹر کا کرایہ فی گھنٹہ 1لاکھ 50ہزار تا 2لاکھ روپئے وصول کیا جا رہاہے اور طیارہ کرایہ پر دینے والی کمپنی کی جانب سے واپسی کا بھی کرایہ وصول کیا جاتا ہے کیونکہ اکثر منزل پر مسافر کو چھوڑنے کے بعد طیارے کو خالی واپس آنا پڑتا ہے اسی لئے یہ کرایہ وصول کیا جاتا تھا لیکن اب اس میں 50000 روپئے تک کی کمی لانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ ملک میں موجود خانگی طیاروں کے استعمال کو فروغ دیتے ہوئے دستیاب مقام سے فوری درکار منزل تک کی مسافت طئے کرنے کے لئے اقدامات کئے جانے لگے ہیں تاکہ ان طیاروں کو بھی مصروف رکھا جا سکے۔ پڑوسی ریاست آندھرا پردیش میں بہت جلد دہلی کی ہوا بازی کمپنی کی جانب سے فضائی ایمبولینس خدمات کا آغاز کئے جانے امکان ہے ۔ بتایا جاتاہے کہ ریاست آسام کے صدر مقام گوہاٹی اور اس کے بعد رائے پور میں فضائی ایمبولینس خدمات کے آغاز کے بعد اب کمپنی نے پٹنہ‘ سورت‘ کوچی اور وشاکھا پٹنم میں فضائی ایمبولینس خدمات کا آغاز کرے گی اور ان خدمات کے آغاز کے ذریعہ فضائی سفر بالخصوص خانگی اور خصوصی پروازوں کے ذریعہ مسافرین کی تعداد میں اضافہ کے اقدامات کئے جائیں گے۔ فضائی کمپنیو ںکا ماننا ہے کہ اگر شہری علاقوں کے علاوہ صنعتی فروغ حاصل کرنے والے علاقوں میں موجود طیاروں کے موقف کے متعلق تفصیلات مسافرین کو دستیاب ہوتی رہتی ہیں تو ایسی صورت میں صنعتکار اور سیاستداں خانگی طیاروں کے ذریعہ سفر کی سہولت سے استفادہ کریں گے اور شہری ہوابازی کے شعبہ میں مثالی ترقی ریکارڈ کی جا سکتی ہے اسی لئے خانگی فضائی کمپنیو ںکی جانب سے ایک پلیٹ فارم پر تمام پروازو ںکی بکنگ کی سہولت کی فراہمی کے متعلق منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT