Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر بنے گا گلوبل سٹی،ایک سو دن کا ایجنڈا پورا ہوگا: کے ٹی آر

شہر بنے گا گلوبل سٹی،ایک سو دن کا ایجنڈا پورا ہوگا: کے ٹی آر

حیدرآباد 21 فروری (سیاست نیوز) وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے کہاکہ ریاستی حکومت نے حیدرآباد کو مکمل طور پر گلوبل اور انٹرنیشنل سٹی بنانے کا عزم کیا ہے اس کے لئے شہریوں کو بہتر انفراسٹرکچر اور بہتر زندگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اربن مینجمنٹ میں اچھے طریقوں کے موضوع پر کل دن بھر جاری رہے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہاکہ حیدرآباد اور دوسرے ٹاؤنس خدمات کا معیار بہتر بنانے کے لئے دوسری ریاستوں کے اقدامات سے سبق سیکھے گی۔ انھوں نے کہاکہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر بی جناردھن ریڈی کی قیادت میں عہدیداروں کی ایک ٹیم جلد ہی بنگلور جائے گی اور وہاں کی سڑکوں اور فٹ پاتھس کا جائزہ لیا جائے گا۔ کے ٹی راما راؤ نے کہاکہ حیدرآباد کو پاک صاف سرسبز و شاداب محفوظ اور اسمارٹ سٹی بنانے کے لئے ضروری ہے کہ شہر میں بنیادی سہولتوں کو بہتر بنایا جائے۔ انھوں نے یقین دلایا کہ ایک سو دن کے ایجنڈہ پر بھرپور عمل ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT