Tuesday , August 21 2018
Home / شہر کی خبریں / شہر حیدرآبادمیں عالمی تلگو کانفرنسبڑے پیمانہ پر انتظامات جاری

شہر حیدرآبادمیں عالمی تلگو کانفرنسبڑے پیمانہ پر انتظامات جاری

حیدرآباد 10دسمبر(یو این آئی)اب جبکہ شہر حیدرآبادمیں عالمی تلگو کانفرنس کے انعقاد کے لئے صرف تین دن رہ گئے ہیں، اس کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے حکومت کوئی کسر باقی رکھنا نہیں چاہتی ۔13دسمبر کو اس کانفرنس کا آغاز ہوگا جس کے لئے بڑے پیمانہ پر انتظامات کئے جارہے ہیں۔اس میں دنیا بھر سے تقریبا7700مندوبین کو مدعو کیا گیا ہے ۔اس کانفرنس کی استقبالیہ کمیٹی کے صدرنشین ٹی چرنجیلو نے کہا کہ مندوبین کی سہولت کے لئے ایرپورٹس،ریلوے اسٹیشنس اور بس اسٹیشنس پر خصوصی استقبالیہ کاونٹرس قائم کئے جارہے ہیں۔علاوہ ازیں بی پی پی اے میں ایک استقبالیہ کاونٹر بھی قائم کیاجارہا ہے ۔تمام مندوبین کو ان کی متعلقہ ہوٹلوں تک پہنچایاجائے گا جہاں ان کے قیام و طعام کا انتظام کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس کانفرنس کے لئے شہر میں 100کمانیں نصب کی جارہی ہیں۔یہ کمانیں رنگارنگ ہوں گی ۔ان کو پھولوں اور آم کے پتوں سے سجایاجارہا ہے تاکہ مندوبین کا روایتی طرز پر استقبال کیا جاسکے ۔اس کانفرنس کے افتتاحی او راختتامی دن بڑے پیمانہ پر آتش بازی بھی کی جائے گی ۔اس کانفرنس کے لئے آرٹی سی کی جانب سے خصوصی بسیں چلائی جائیں گی جو مکمل طور پر اے سی ہوں گی۔یہ خصوصی طرز کی 50بسیں ہوں گی ۔کانفرنس کے پانچ دنوں کے لئے یہ خصوصی بسیں چلائی جائیں گی۔ علاوہ ازیں مندوبین کو ایرپورٹس ، ریلوے اسٹیشنوں اور بس اسٹیشنوں سے لانے کے لئے بھی علاحدہ بسیں ہوں گی۔لال بہادر اسٹیڈیم جہاں یہ کانفرنس منعقد کی جائے گی، کو بڑے پیمانہ پر سجایاگیا ہے ۔اس کے ڈائس پر کاکتیہ کے دور کی تلنگانہ تہذیب کو اجاگر کیاجائے گا ۔کانفرنس کے دوران تلگو زبان وثقافت،تہذیب اور تاریخ میں تلنگانہ کی اہمیت کو نمایاں کیاجائے گا اور ساتھ ہی تلنگانہ کی تہذیب کو اہمیت دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT