Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر حیدرآباد میں سبزیوں کی آسمان کو چھوتی قیمتوں سے عوام پریشان حال

شہر حیدرآباد میں سبزیوں کی آسمان کو چھوتی قیمتوں سے عوام پریشان حال

حیدرآباد، 15 جون ( یواین آئی ) شہر حیدرآباد میں سبزیوں کی آسمان کو چھوتی قیمتوں سے عوام پریشان ہے ۔ گزشتہ سال بارش کی کمی خشک سالی کی صورتحال کے سبب قیمتوں میں کافی اضافہ ہوگیا ہے ۔ٹماٹر کھلے بازار میں سو روپئے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہا ہے جبکہ رعیتو بازار میں 60روپئے تا 80روپئے کلو ٹماٹر فروخت کیا جارہا ہے ۔ یہ ٹماٹر بنگلورو سے لایا جارہا ہے جو معمول کے ٹماٹر سے ہٹ کر ہائی برڈ ٹماٹر ہے ۔ پاؤ کلو ہری مرچی 30روپئے ‘ کدو 40روپئے ‘ گاجر 50روپئے کلو ‘ دونڈے 50روپئے کلو ‘ بنیس کی پھلی 100روپئے کلو فروخت کیا جارہا ہے ۔ساتھ ہی بھاجی ‘ کریاپاک ‘ کوتمیر پودینہ کے علاوہ دالوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے جس سے عوام کی جیب پر بھاری بوجھ پڑ رہا ہے ۔ عوام نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ میں قیمتوں میں تین گنا اضافہ ہوگیا ہے اور وہ یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ کھائیں تو کھائیں کیا ؟۔

TOPPOPULARRECENT