Sunday , May 27 2018
Home / شہر کی خبریں / شہر حیدرآباد میں عالمی تلگو کانفرنس انتظامات کا جائزہ

شہر حیدرآباد میں عالمی تلگو کانفرنس انتظامات کا جائزہ

حیدرآباد۔22،نومبر(یو این آئی) شہر حیدرآباد میں عنقریب ہونے والی عالمی تلگو کانفرنس کے انتظامات کا تفصیلی طورپر جائزہ لیا گیا۔تلنگانہ کی ساہیتہ اکیڈیمی کے ارکان نے کانفرنس کے مقام ایل بی اسٹیڈیم پہنچ کر انتظامات کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا۔ساتھ ہی محکمہ ثقافت کے سکریٹری بی وینکٹیشم ،تلنگانہ ساہیتہ اکیڈیمی کے چیرمین نندنی سدھا ریڈی،وزیراعلی کے دفتر کے خصوصی افسرڈی سرینواس ،محکمہ عمارات وشوارع کے پرنسپال سکریٹری سنیل شرما،سرکاری زبان کمیشن کے چیرمین ڈی پربھاکر راو ،محکمہ ثقافتی امور کے سربراہ ایم ہری کرشنا ، ایل بی اسٹیڈیم کا دورہ کرنے والوں میں شامل تھے ۔واضح رہے کہ تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے بڑے پیمانہ پر اس عالمی تلگو کانفرنس کے اہتمام کا اعلان کیا ہے جس کیلئے انتظامات کرنے کی انہوں نے حال ہی میں تمام اعلی افسروں کو ہدایت دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT