Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر حیدرآباد میں عنقریب 15 ہزار پولیس جائیدادوں پر تقررات

شہر حیدرآباد میں عنقریب 15 ہزار پولیس جائیدادوں پر تقررات

ساوتھ زون میں جاب میلہ، کمشنر سٹی پولیس مہندر ریڈی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 14 اکٹوبر (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کے تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کیلئے ایک خوشخبری ہے۔ عنقریب شہر حیدرآباد میں 5 ہزار پولیس جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔ یہ بات کمشنر آف پولیس حیدرآباد سٹی پولیس مسٹر مہندر ریڈی نے بتائی۔ انہوں نے آج یہاں پرانے شہر کے ساوتھ زون علاقہ میں جاب میلہ کا افتتاح کیا اور کہا کہ پولیس محکمہ میں روزگار کیلئے بہترین موقع ہے۔ انہوں نے جاب میلہ کو روزگار کیلئے بہترین موقع قراردیا اور کہا کہ ٹی ایم آئی ادارے کے اشتراک سے پولیس کامیاب انداز میں جاب کنکٹ پروگرام کو عمل میں لارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ بھر میں جہاں کمپنیاں موجود ہیں اور ان کمپنیوں کو درکار افرادی قوت اور ملازمتوں کی اطلاعات ہر دن ریکارڈ کی جارہی ہیں۔ کس زمرے کیلئے کونسی صلاحیت والے اور کتنے افراد کی ضرورت ہے قابلیت و تجربہ تمام تر اطلاعات کو ٹی ایم آئی حاصل کررہا ہے اور جاب میلہ میں رجسٹرڈ کروانے والے نوجوانوں کو ان کی صلاحیت کے لحاظ سے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر پولیس اسٹیشن حدود میں اس جاب میلہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے اور آج اس خصوص میں کنچن باغ علاقہ میں جاب میلہ منعقد کیا گیا۔ سٹی پولیس کمشنر مسٹر مہندر ریڈی نے بتایا کہ شہر میں جاب میلے گذشتہ دو ماہ سے منعقد کئے جارہے ہیں اور جاب میلے میں شریک ہونے اور اپنا نام رجسٹرڈ کروانے والے 300 تا 500 بیروزگار نوجوانوں کو ان کی صلاحیت اور قابلیت کے لحاظ سے ملازمت حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے بیروزگار نوجوانوں کو جاب میلے میں اپنا نام رجسٹرڈ کروانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ روزگار کے سبب خوشحالی پیدا ہوگی اور جرائم بھی گھٹ جائیں گے۔ اس خصوص میں پولیس کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT