Wednesday , January 23 2019

شہر حیدرآباد میں کئی علاقوں میں اے ٹی ایمس میں نقدی سے خالی عوام کو مشکلات

حیدرآباد 22فروری (یواین آئی )شہر حیدرآباد میں کئی علاقوں میں بیشتر اے ٹی ایمس میں نوکیاش کا بورڈ لگایا گیا ہے جس کے سبب عوام کو کافی مشکل صورتحال کا سامنا کرناپڑ رہا ہے اور روزمرہ کے اخراجات کے لئے مسائل کا سامنا ہے ۔آن لائن ادائیگی کی سہولت ہر جگہ دستیاب نہ ہونے سے ان مشکلات میں مزید اضافہ ہورہا ہے ۔عوام کا ماننا ہے کہ ایک بار پھر نوٹ بندی کے بعد جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔ اے ٹی ایم سنٹرز پر نوکیاش یا آوٹ آف سرویس کے بورڈس نظر آرہے ہیں۔ یہ صورتحال پریشان کن ہے ۔ خاص طور پر بینکوں کے احاطے میں موجود اے ٹی ایم مشینوں کا بھی یہی حال ہے ۔ بعض اے ٹی ایم مشینوں میں صرف دو ہزار روپے کے نوٹ ہیں۔ ان حالات کے سبب شہری کافی پریشان ہیں۔ ایک نوجوان نے بتایا کہ نوٹ بندی کے بعد وہ جس طرح رقم کے لئے اے ٹی ایم سنٹرس کے چکر لگایا کرتے تھے انھیں آج وہ دن یاد آ گئے ۔ اگر کسی مقام کے اے ٹی ایم سنٹر میں رقم ہو تو وہاں ہجوم دیکھا جا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT