Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / شہر حیدرآباد میں گھریلو سروے ناکام ، نا تجربہ کار اسٹاف کی خدمات

شہر حیدرآباد میں گھریلو سروے ناکام ، نا تجربہ کار اسٹاف کی خدمات

عوامی معلومات کا حصول دشوار کن ، تلگو دیشم قائدین کا بیان

عوامی معلومات کا حصول دشوار کن ، تلگو دیشم قائدین کا بیان
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( راست ) : تلگو دیشم قائدین محمد ظہیر الدین ثمر ، ساجد خاں ، افضل علی اور محمد جہانگیر نے اپنے ایک مشترکہ صحافتی بیان میں ریاستی حکومت کی جانب سے منعقدہ جامع گھریلو سروے کو ناکام قرار دیا اور کہا ہے کہ ٹی آر ایس حکومت سروے کے نام پر عوام کو پریشانیوں اور الجھنوں کا شکار بناکر رکھدی ۔ ان قائدین نے بتایا کہ سروے کرنے کے لیے ناتجربہ کار اسٹاف کی خدمات حاصل کی گئی جس کی وجہ سے عوام کو اپنی تفصیلات بتانے کے باوجود اس کے اندراجات میں غلطیاں بھی کی گئیں ۔ اس کے علاوہ شہر حیدرآباد کے بیشتر علاقہ کی عوام صبح ہی سے سروے کنندوں کے انتظار میں سارا دن گذارا اس کے باوجود سروے اسٹاف ان مکانات تک نہیں پہونچ سکا ۔ تلگو دیشم قائدین کے علاوہ دیگر قائدین نے حکومت کی جانب سے سروے سے متعلق تشہیر کے باوجود سروے کو نامکمل قرار دیا جب کہ حکومت کی جانب سے ایک روزہ سروے کے نام پر عام تعطیل کے ساتھ ساتھ دیگر خدمات و کاروباری اداروں کو بند کردینے کے احکامات سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ بعض علاقوں میں روزمرہ مزدوری کرنے والے طبقہ کو اشیائے خورد و نوشت بھی حاصل کرنے میں ناکامی ہوئی ۔ جامع سروے کے نام پر غریب عوام کو ہراساں کیا گیا جب کہ خود حکومت کو بھی اس کا اندازہ تھا کہ یہ سروے ایک دن میں تکمیل نہیں ہوسکتا ۔ تلگو دیشم قائدین نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آج کروائے گئے سروے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عوامی سروے کے لیے قواعد و ضوابط کا اعلان کرے بعد ازاں تجربہ کار اسٹاف کے ذریعہ سروے کرواتے ہوئے عوام کو جو فوائد پہونچانا چاہتے ہیں اس کے لیے جامع منصوبہ بندی کرے تاکہ عوام بھی اس سروے سے مطمئن ہو ۔۔
عثمانیہ یونیورسٹی ڈگری اور PG کورسز داخلہ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : عثمانیہ یونیورسٹی کے فاصلاتی انڈر گریجویشن بی اے ، بی کام اور پوسٹ گریجویشن ایم اے ، ایم کام ، ایم ایس سی ( ریاضی ) میں داخلے کے لیے فارم داخل کئے جارہے ہیں ۔ انٹر میڈیٹ یا 10+2 سطح کے کامیاب امیدوار ڈگری سال اول میں داخلے کے اہل ہیں ۔ جب کہ پوسٹ گریجویشن کورسز ایم اے ، ایم کام ، ایم ایس سی کے لیے متعلقہ مضمون سے ڈگری کامیاب امیدوار اہل ہیں ۔ داخلے کی معلومات ، رہبری کے لیے ایم آئی جی ایس جلوخانہ کامپلکس لاڈ بازار ( فون 24510012 ) پر ربط کریں ۔۔
بھارتیہ ودیا بھون پر میوزیکل شو
سنہرے گیتوں کی ایک شام
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( راست ) : حیدرآباد آرٹس اینڈ کلچرل اسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک شاندار میوزیکل پروگرام جو موسیقار اعظم مرحوم نوشاد علی کی یاد میں بعنوان ’سنہرے گیتوں کی ایک شام ‘ 23 اگست شام 6-30 بجے بھارتیہ ودیا بھون آڈیٹوریم بشیر باغ پر منعقد کیا جائے گا ۔ جسے گلوکارہ انجلی سریواستو اور رام سریواستو نے ترتیب دیا ہے ۔ ان کے ساتھ شہر کے جانے مانے سنگرس و سازندے حصہ لیں گے ۔ اس رنگا رنگ موسیقی ریز پروگرام کے آرگنائزر کے بی جانی ہوں گے ۔ مزید تفصیلات 9052180232 سے حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT