Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میںسوائین فلو کے دو کیسیس

شہر میںسوائین فلو کے دو کیسیس

حیدرآباد 22 جولائی ( سیاست نیوز ) جاریہ سیزن میںشہر حیدرآباد میں سوائین فلو کے دو معاملات سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت و طبابت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 20 جولائی کو سوائین فلو کے شبہ میں جملہ 10 معائنے کروائے گئے تھے جن میں2 مریضوں کے معائنے مثبت پائے گئے ہیں تاہم سوائین فلو کے اثر سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ یکم اگسٹ 2015 سے 20 جولائی 2016 تک سوائین فلو کے شبہ میں جملہ 6113 مریضوں کے معائنے کروائے گئے جن میں 665 مریضوں میں سوائین فلو کی توثیق ہوئی ہے ۔ اس دوران جملہ 28 افراد سوائین فلو اور دیگر بیماریوں کی وجہ سے فوت ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT