Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں آج بھی شدید بارش کا امکان

شہر میں آج بھی شدید بارش کا امکان

حیدرآباد 7 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد میں کل اتوار کو بھی شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آج اس سلسلہ میں وارننگ جاری کی ہے اور کہا کہ اتوار کو بھی شہر میں شدت کی بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب جنو ب مغربی مانسون تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرگرم رہا ہے جس کے نتیجہ میں نہ صرف حیدرآباد بلکہ تلنگانہ کے اضلاع میں بھی ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے اور گرج چمک کا بھی امکان ہے ۔ کہا گیا ہے کہ مغربی وسطی خلیج بنگال میں ایک بار پھر ہوا کے دباؤ میں کمی کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے جو اوڈیشہ اور مغربی بنگال کی سمت بڑ؍ رہی ہے ۔ اس کے اثر سے مزید پانچ دن تک بارش ہوسکتی ہے ۔ ڈائرکٹر محکمہ موسمیات حیدرآباد وائی کے ریڈی نے یہ بات بتائی ۔ تاہم محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے کہا کہ عوام کو اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ تلنگانہ میں صرف 25 فیصد علاقوں میں 5 تا 10 سنٹی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔ مابقی علاقوں میں پانچ سنٹی میٹر سے کم بارش ہوسکتی ہے ۔ موسمی پیش قیاسی کرنے والی خانگی ایجنسیوں نے بھی تلنگانہ میں اوسط سے شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ دونوں شہروں کے علاوہ اضلاع میں بھی کچھ مقامات پر شدید بارش ہوسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT