Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں آج درمیانی شب سے آٹو بند

شہر میں آج درمیانی شب سے آٹو بند

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( این ایس ایس ) : دونوں شہروں کے آٹو ڈرائیورس کی جانب سے 13 اپریل کو ایک روزہ آٹو بند کی اپیل پر 12 اپریل کو درمیانی شب سے آٹو بند منایا جائے گا ۔ یہ اپیل اولا اور یوبر کمپنیوں کی جانب سے آٹو ڈرائیورس کو نقصان پہنچانے کے لیے کی جارہی مبینہ سازش کے خلاف احتجاجاً کی گئی ہے ۔ جے اے سی کے قائدین محمد امان اللہ خاں ، بی وینکٹیشم ، وی کرن ، ایم اے سلیم ، اے ستی ریڈی اور محمد حبیب نے ایک مشترکہ صحافتی بیان میں الزام عائد کیا کہ حکومت اولا اور یوبر کیابس کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT