Tuesday , October 23 2018
Home / شہر کی خبریں / شہر میں آج وزیر اعظم کا مصروف ترین دن

شہر میں آج وزیر اعظم کا مصروف ترین دن

میٹرو ریل و جی ای ایس کا افتتاح ‘ فلک نما پیلس میں عشائیہ شامل
حیدرآباد۔27نومبر ( سیاست نیوز) وزیراعظم نریندر مودی 28نومبر کو حیدرآباد میں مصروف ترین دن گذاریں گے ۔ وہ ایک طرف میٹرو ریل کا افتتاح کریں گے ‘ دوسری طرف گلوبل انٹرپرینرشپ کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ دونوں پروگرامس کیلئے سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ وزیراعظم 28نومبر کو دوپہر 1:10 بجے خصوصی طیارہ کے ذریعہ بیگم پیٹ ایئرپورٹ پہنچ جائیں گے جہاں وہ بی جے پی قائدین سے ملاقات کریں گے ۔ دوپہر 2:05 بجے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ میاں پور روانہ ہوں گے ۔ 2.23 بجے میٹرو پیلان کا رسم اجراء انجام دینے کے بعد آڈیو ‘ ویڈیو ویوزل نظارہ کریں گے ۔ ساتھ ہی میٹرو ریل کا بروچر اور ایپ کا رسم اجراء کریں گے ۔ میاں پور سے کوکٹ پلی تک میٹرو ریل میں سفر کریں گے ‘ دوبارہ میاں پور پہنچ کر 3.15 بجے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ایچ آئی سی سی پہنچ جائینگے ۔ 3.35 سے 3.55 بجے ‘20منٹ تک وائیٹ ہاؤز کی مشیر ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات کرینگے ۔ 4 بجے تا 4:25 بجے ملک کے سرکردہ صنعتکاروں سے ملاقات کریں گے ۔ 4.40 تا 4.43 تک چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر 3منٹ تک جی ای ایس کانفرنس میںخیرمقدمی تقریر کریں گے ۔ 4.43 بجے چوٹی کانفرنس کا آغاز ہوگا ۔ 4.45 تا 4.50 بجے ایوانکا ٹرمپ خطاب کریں گی ۔ 4.50 تا 5.10 وزیراعظم مودی خطاب کریں گے ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج اظہار تشکر خطاب کریں گی ۔ 5.30 تا 5.48 بجے وزیراعظم خاتون صنعتکاروں سے ملاقات کریں گے ۔ 5.56 تا 6.03 بجے گروپ میٹنگ میں وزیراعظم شرکت کریں گے ۔ 6.03 تا 6.32 بجے وزیراعظم مودی 4سرکردہ صنعتکاروں سے ملاقات کریں گے ۔ 6.32 تا 7بجے مودی راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ شام 8بجے فلک نما پیالیس پہنچ کر 10بجے تک رکیں گے ۔ شام 8.05 تا 8.20 تک ٹری آف لائف کے نام سے فلک نما پیالیس میں ہندوستانی ملبوسات کی نمائش کا اہتمام کیا جائیگا ۔ 8.20تا 8.35 بجے ہندوستان کے تاریخی ورثہ پر لائیو شو کا اہتمام کیا جائیگا ۔ 8.45 تا 9.50 بجے فلک نما پیالیس میں عشائیہ میں وزیراعظم شامل ہونگے ۔ 10.25بجے وزیراعظم دہلی کیلئے روانہ ہوجائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT