Sunday , October 21 2018
Home / شہر کی خبریں / شہر میں الیکٹرک بسس چلانے کی تجویز

شہر میں الیکٹرک بسس چلانے کی تجویز

40 بسوں کی تیاری ، گولڈن اسٹون کمپنی سے یادداشت مفاہمت
حیدرآباد ۔ /8 مارچ (سیاست نیوز) ستمبر سے شہر کی سڑکوں پر الیکٹرک بسیس چلائی جائیں گی ۔ جی ایچ ایم سی کے حدودمیں جملہ 40 الیکٹرک بسیں چلانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ واضح ہو کہ مرکزی محکمہ ٹرانسپورٹ کے فیصلہ کے مطابق میٹرو پولیٹین شہروں کو آلودگی سے پاک بنانے کے اقدامات کے تحت شہر میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور الیکٹرک بسوں کو عوامی ٹرانسپورٹ سسٹم سے جوڑا جائے گا ۔عوامی ٹرانسپورٹ سسٹم میں وسیع خدمات انجام دینے والی ٹی ایس آر ٹی سی کی جانب سے یہ بسیں چلائی جائیں گی ۔ ٹی ایس آر ٹی سی نے پہلی قسط کے طور پر 40 بسوں کی تیاری و فراہمی سے متعلق ٹنڈرس طلب کئے تھے اور جملہ 11 کمپنیز نے ٹنڈرس میں حصہ لینے سے متعلق خواہش کا اظہار کیا مگر ہیونڈا ، ٹاٹا موٹرس ، اشوک لیلینڈ ، گولڈ اسٹون اور ایک انگلینڈ کی کمپنی نے ہی ٹنڈرس داخل کئے تھے ۔ آر ٹی سی انجنیئرنگ عہدیداران کے مطابق گولوڈ اسٹون کمپنی نے سب سے کم قیمتوں پر بسیں فراہم کرنے کا تیقن دیا ۔ اس وجہ سے ٹنڈر گولڈ اسٹون کو ہی دیا گیا ہے ۔ اسی مناسبت سے آر ٹی سی اور گولڈ اسٹون کمپنی کے درمیان معاہدہ ہوا ہے اور معاہدے کے تحت کمپنی کو ماہ ستمبر تک 40 بسیں حوالے کرنا ہوگا ۔ گولڈ اسٹون کمپنی کا مرکزی دفتر چین میں واقع ہے اور یہ کمپنی 40 بسیں آر ٹی سی کو کرایہ پر دے گی اور یہ تمام بسیں عظیم تر بلدیہ کے حدود میں چلائی جائیں گی ۔ عہدیداران کے مطابق دوسری قسط میں مزید 60 بسوں کیلئے ٹنڈرس طلب کئے جائیں گے ۔ واضح ہو کہ بسوں کو چلانے اور ان کے دیکھ ریکھ وغیرہ کی تمام ذمہ داریاں گولڈ اسٹون کمپنی کی ہی ہیں اور آر ٹی سی کمپنی کو ایک کلو میٹر کیلئے 35.35 کی مناسبت سے کرایہ ادا کرے گی ۔ فی الحال آر ٹی سی میں کرایہ کی بسوں کو جو کرایہ ادا کیا جارہا ہے انہیں اصول و ضوابط کے مطابق جدید الیکٹرک بسوں کو بھی کرایہ کی ادائیگی ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT