Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں آر ٹی سی بس اسٹاپس پر کیو سسٹم کی تجویز

شہر میں آر ٹی سی بس اسٹاپس پر کیو سسٹم کی تجویز

جی ایچ ایم سی اور ٹریفک پولیس کے اشتراک سے پائلٹ پراجیکٹ
حیدرآباد ۔ 6؍ ڈسمبر ( سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میں آر ٹی سی بس اسٹاپس پر ممبئی کے خطوط پر قطار کے طریقہ کار کو متعارف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ منتخب بس اسٹاپس پر ’کیو سسٹم ‘ کو پائلٹ پراجکٹ کے طور پر روبہ عمل لانے عہدیدار سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں ۔ ذرائع نے کہا کہ آر ٹی سی و ٹریفک پولیس کے تال میل سے بس اسٹاپس کی جلد نشاندہی کرلی جائیگی۔ اس سلسلہ میں ضروری اقدامات کو قطعیت دینے ترقیاتی پروگراموں کی عمل آوری میں تیزی پیدا کرنے حکومت کی قائم کردہ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔ صدارت ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی اسپیشل آفیسر و کمشنر بلدیہ نے کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں بعض اہم فیصلے کئے گئے جن میں انتہائی اہمیت کے حامل علاقوں ‘ بے پناہ ٹریفک والے علاقوں میں بس بیز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ مسافروں کی سہولت کو پیش نظر رکھتے ہوئے جی ایچ ایم سی عہدیدار ٹریفک پولیس کے ساتھ تال میل رکھتے ہوئے ’ماڈلس بس اسٹاپس‘ کے ڈیزائین  مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ مسٹر این وی ایس ریڈی ‘ کمشنر ایچ ایم ڈی اے ٹی چرنجیوی ‘ کلکٹر ضلع رنگاریڈی مسٹر رگھونندن راؤ ‘چیف ایکزیکیٹیو آفیسر سکندآباد کنٹومنٹ بورڈ سجاتا گپتا‘ ؛ی سی پی ٹریفک مسٹر ایل ایس چوہان اور اے وی رنگاناتھ ‘ ڈی سی پی سائبرآباد ٹریفک اویناش موہنتی‘ و دیگر محکمہ جات کے عہدیداروں شریک تھے۔ اجلاس میں سڑکوں کی کھدوائی اور دوبارہ پر کرنے جی ایچ ایم سی سے اجازت نامے جاری کرنے ‘ تالابوں کا تحفظ کرنے ‘ میٹرو ریل کاموں کی عاجلانہ تکمیل کیلئے ممکنہ حد تک مذہبی ڈھانچوں کے مسائل کی یکسوئی کو اہمیت دینے فٹ پاتھس پر غیر مجاز قبضوں کے خلاف کارروائی کرنے پارکنگ فیس وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی و پارکنگ اراضیات کیلئے اقدامات کرنے ملٹی لیول پارکنگ کامپلکس کے لئے اولین ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT