Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / شہر میں آٹو بند کا اعلان

شہر میں آٹو بند کا اعلان

حیدرآباد 23 نومبر (پریس نوٹ) تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین امان اللہ خان، جے رویندر، ایم اے سلیم اور کے لکشمی نرسیا نے ایک مشترکہ صحافتی بیان میں کہاکہ بے قاعدگیوں کے بہانے آٹو ڈرائیورس کے خلاف آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس کی جاریہ مہم کو اگر تین دن کے اندر نہیں روکا گیا تو گریٹر حیدرآباد میں آٹو ڈرائیورس 27 نومبر سے غیر معینہ مدت کے آٹو بند احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔ انھوں نے الزام عائدکیاکہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے آٹو ڈرائیورس کو ہراساں کیا جارہا ہے اور بھاری چالانات کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT