Sunday , September 23 2018
Home / Top Stories / شہر میں ایل ای ڈی لائیٹس سے فضائی آلودگی میں کمی

شہر میں ایل ای ڈی لائیٹس سے فضائی آلودگی میں کمی

برقی کے استعمال میں 6.97 کروڑ یونٹس کی کٹوتی ‘ 48 کروڑ کی بچت
حیدرآباد ۔ 17؍ جون(سیاست نیوز) جی ایچ ایم سی حدود میں ایل ای ڈی کے استعمال سے نہ صرف ماحولیات کو آلودگی سے پاک و صاف بنانے میں مدد ملی ہے بلکہ اس سے ایک سال کے دوران 48.70 کروڑ روپئے کی خطیر رقم کی بچت ہوئی ہے ۔ چار لاکھ ایل ای ڈی اسٹریٹ لائیٹس کی تنصیب کے بعد شہر ی ادارہ کی طرف سے توانائی کے استعمال میں گذشتہ 10 ماہ کے دوران 6.97 کروڑ یونٹس کی بچت ہوئی ہے ۔ رواں سال اپریل میں تابکاری شعاعوں کے اخراج کی شرح میں 96 فیصد کمی ہوئی اور توانائی کے استعمال میں 55 فیصد کی بچت ہوئی ہے۔ گذشتہ سال اپریل میں روایتی بلبس کے استعمال کے سبب تابکاری شعاعوں کی شرح 80 فیصد تھی ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی طرف سے 4,07,392 روایتی اسٹریٹ لائیٹس کے بجائے ایل ای ڈی لائیٹس نصب کئے گئے ۔ 4.53 لاکھ اسٹریٹ لائیٹس کو ایل ای ڈی سے بدلنے کے بعد جی ایچ ایم سی توانائی میں سالانہ 162.15 ملین یونٹس کی بچت کرسکتاہے جس سے 115.13 کروڑ روپئے کی بچت بھی ہوگی اور کاربن ڈائی اکسائیڈ کے اخراج میں سالانہ 1,29,719 کی کٹوتی ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT