Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / شہر میں بارش، کئی علاقے جھیل میں تبدیل

شہر میں بارش، کئی علاقے جھیل میں تبدیل

سیوریج نظام مفلوج، بلدی حکام کی لاپرواہی آشکار
حیدرآباد۔25 اگسٹ  ( سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں آج ہلکی اور تیز بارش کے ساتھ بعض علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیااور پرانے شہر کے کئی علاقے جھیل میں تبدیل ہو گئے۔یاقوت پورہ اسٹیشن‘ لبیک ہوٹل اور اطراف  واکناف کے علاقوں میں نالہ ابل پڑنے سے حالات انتہائی خراب ہو گئے اور بلدیہ کا ایمرجنسی اسکواڈ موجود نہ ہونے کے سبب حالات انتہائی ابتر ہو گئے۔ نشیمن نگر‘ امان نگر‘ تالاب کٹہ‘مولی کا چھلہ‘ گنگا نگر نالہ ‘ رشیدیہ فنکشن ہال کی سڑک پر بھی نالہ ابلنے کے سبب کافی پانی جمع ہو گیا تھا۔ جنم اشٹمی کی عام تعطیل کے سبب بلدیہ میں ایمرجنسی اسکواڈ کی فوری عدم دستیابی کے سبب نالوں سے ابلنے والا پانی نشیبی علاقوں کے گھروں میں داخل ہو گیا اور عوام کو خوف و سراسمیگی کے عالم میں بچوں اور گھریلو ساز و سامان بچانے کی کوشش کرتے دیکھا گیا۔ ان علاقوں کے علاوہ کالا پتھر‘ تاڑبن‘ بہادر پورہ‘ رنمست پورہ‘کشن باغ‘وٹے پلی ‘ نواب صاحب کنٹہ‘ حافظ بابا نگر‘ چندرائن گٹہ چوراہا کے علاوہ پرانے شہر کے متعدد مقامات پر پانی جمع ہونے کی شکایات موصول ہوئی لیکن پانی کی نکاسی کیلئے فوری طور پر عملہ کی عدم دستیابی کے سبب عوام کو کافی تکالیف کا سامنا کرنا پڑا۔ (سلسلہ صفحہ 8پر)

TOPPOPULARRECENT