Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / شہر میں برقی چوری کے واقعات میں اضافہ، محکمہ کو بھاری خسارہ

شہر میں برقی چوری کے واقعات میں اضافہ، محکمہ کو بھاری خسارہ

گھریلو کنکشنوں کی مانگ بڑھ رہی ہے، کمرشیل کنکشنوں میں افسوسناک کمی

حیدرآباد ۔ 13 مارچ (سیاست نیوز) موسم گرما میں برقی کی بڑھتی ہوئی مانگ اور غیرقانونی کنکشنس کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹی ایس ایس پی ڈی ایس کے عہدیداران نے غیرقانونی کنکشنس رکھنے والوں کے خلاف خصوصی کارروائی مہم کا آغاز کررہے ہیں کیونکہ عہدیداران کے مشاہدے میں یہ بات آئی ہیکہ شہر کے مختلف علاقوںمیں عوام برقی میٹر کے ذریعہ کنکشن حاصل کئے بغیر راست طور پر برقی کھمبوں سے بجلی حاصل کررہے ہیں جس کی وجہ سے کمپنی کو بے حد نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے اور ہر سال گھریلو کنکشنس میں 10 فیصد کا اضافہ ہورہا ہے جبکہ کمرشیل کنکشنس میں قابل لحاظ اضافہ نہیں ہورہا ہے۔ کمپنی نے سال گذشتہ سرکلس میں اضافہ کرتے ہوئے جملہ دس سرکلس بنائے تھے مگر اکثر سرکلس کے احاطہ میں کمرشیل کنکشنس سے کمپنی کی آمدنی میں اضافہ بہت ہی کم ہے کیونکہ بہت سے افراد گھریلو کنکشن حاصل کرنے کے بعد کمرشیل استعمال کررہے ہیں اور گھریلو کنکشنس لاکھوں میں ہونے کی وجہ سے بعض لائن مین بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کی بھی افواہیں ہیں، شہر میں جملہ 52 لاکھ کنکشنس ہیں جن میں سے 42 لاکھ گھریلو کنکشنس ہیں جبکہ 10 لاکھ کمرشیل کنکشن ہیں اور گھریلو کنکشنس میں سالانہ 10 فیصد کا اضافہ ہورہا ہے مگر کمرشیل کنکشنس میں اضافہ خاطرخواہ حد تک نہیں ہورہا ہے۔ اس کے باوجود کمرشیل برقی کے استعمال میں اضافہ ہورہا ہے۔ کمپنی عہدیداران کی تحقیقات کے مطابق کمپنی کا بنیادی سطح کا عملہ رشوت لیکر غیرقانونی کنکشن رکھنے والوں کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔ واضح ہوکہ گھریلو کنکشن کے ذریعہ کمرشیل استعمال برقی چوری کے تحت ہی آتا ہے اور کمپنی کا خیال ہیکہ عظیم تر بلدیہ کے 150 وارڈس میں ایسے ہزاروں کنکشن ہیں اگر ان کنکشنس کو ختم کیا گیا تو کمپنی کو کروڑوں کا فائدہ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT