شہر میں دو خواتین کی خرابی صحت اور ذہنی تناؤ پر خود کشی

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد و سائبر آباد حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین نے خود کشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ خرابی صحت و ذہنی تناؤ کے عالم میں خواتین نے یہ اقدام کیا جن میں ایک ضعیف خاتون بتائی گئی ۔ بیگم پیٹ پولیس حدود میں پیش آئے واقعہ میں 20 سالہ جیوتی نے خود سوزی کرلی ۔ جیوتی اندراماں نگر بیگم پیٹ علاقہ کے ساکن مائپال ریڈی کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی طالبہ تھی پولیس کے مطابق ذہنی تناؤ کے عالم میں اس لڑکی نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خود سوزی کرلی ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 65 سالہ ملااماں جو وینائیک نگر علاقہ کے ساکن پدا لنگایا کی بیوی تھی ۔ آئی ڈی اے جیڈی میٹلہ میں رہتی تھی ۔ خرابی صحت سے یہ ضعیف خاتون پریشان تھی ۔ پولیس نے یہ بات بتائی اور اس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خود کشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ نشہ کی حالت میں بیوی سے جھگڑا کرنا اس شخص کی عادت تھی ۔ اور میاں بیوی اکثر جھگڑا کیا کرتے تھے ۔ کل رات بھی میاں بیوی میں جھگڑے کے بعد بیوی مکان کے باہر جاکر سوگئی اور شوہر مکان میں تھا جس نے پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT