Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / شہر میں رمضان خریداری کی گہما گہمی

شہر میں رمضان خریداری کی گہما گہمی

پولیس کی تعیناتی ، برقی کے موبائیل ٹرانسفارمرس متحرک

پولیس کی تعیناتی ، برقی کے موبائیل ٹرانسفارمرس متحرک
حیدرآباد۔20 جولائی (سیاست نیوز) پرانے شہر میں ماہِ رمضان المبارک کی خریداری کے بازاروں میں گہماگہمی کو دیکھتے ہوئے محکمہ پولیس اور محکمہ برقی کی جانب سے خصوصی اقدامات آغاز کیا جاچکا ہے۔ محکمہ پولیس کی جانب سے چارمینار تا مدینہ بلڈنگ کے علاوہ پتھرگٹی، پٹیل مارکٹ، شاہ علی بنڈہ، لاڈ بازار، خلوت، حسینی علم اور دیگر بازاروں میں سادہ لباس میں ملبوس پولیس عہدیداروں کو متعین کیا گیا ہے تاکہ خواتین و لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے نوجوانوں کے خلاف بروقت کارروائی کو یقینی بنایا جاسکے۔ علاوہ ازیں محکمہ برقی کی جانب سے حسینی علم، چارمینار، خلوت، کوٹلہ عالیجاہ، مغل پورہ اور شاہ علی بنڈہ کے علاقوں میں رات کے اوقات میں بلاوقفہ برقی کی سربراہی کو یقینی بنانے کے لئے موبائل ٹرانسفارمر کی تنصیب عمل میں لائی جاچکی ہے تاکہ رات کے اوقات میں کسی بھی طرح کی ہنگامی صورتِ حال سے بروقت نمٹا جاسکے۔ محکمہ برقی کے عہدیداروں کے بموجب ماہ رمضان المبارک کے آخری ایام میں برقی کے زیادہ استعمال کے سبب لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے، اس مسئلہ سے نمٹنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ موبائل ٹرانسفارمرس کو متحرک رکھا جائے۔ اسی لئے محکمہ برقی کو ضروری اقدامات کے طور پر نیاپل، چارمینار کے علاوہ اہم بازاروں میں بلاوقفہ برقی سربراہی کو یقینی بنانے کے اقدامات مکمل کرلئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT