Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / شہر میں روہنگیا مسلمانوں کی نگرانی

شہر میں روہنگیا مسلمانوں کی نگرانی

سٹی کمشنر پولیس مہیندر یڈی کا اعتراف ‘ اطلاعات و معلومات کا حصول

سٹی کمشنر پولیس مہیندر یڈی کا اعتراف ‘ اطلاعات و معلومات کا حصول
حیدرآباد 27 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) حیدرآباد پولیس میانمار سے فرار ہونے کے بعد حیدرآباد میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں کے تعلق سے اطلاعات حاصل کر رہی ہے اور ان کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے ۔ سٹی کمشنر پولیس ایم مہیندر ریڈی نے آج بتایا کہ ہم نے ان کی تعداد معلوم کی ہے ۔ ان کے شناختی نمبرس کے تعلق سے معلومات حاصل کر رہے ہیں کہ وہ کہاں سے آئے ہیں۔ شہر کے کچھ علاقوں میں ان کی تصاویر بھی حاصل کی گئی ہیں۔ مہیندر ریڈی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک معمول کی کارروائی ہے ۔ ہم ان کے تعلق سے معلومات حاصل کرنے میں مصروف ہیں اور ان کی مکمل نگرانی کا عمل بھی جاری ہے ۔ مہیندر ریڈی ایک روہنگیا مسلمان خالد محمد کی گرفتاری سے متعلق سوال کا جواب دے رہے تھے ۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے خالد محمد کو گذشتہ مہینے حیدرآباد سے گرفتار کیا تھا ۔ اس کی گرفتاری بردوان دھماکہ کے سلسلہ میں عمل میں آئی تھی ۔ اس سوال پر کہ آیا پولیس ان کی نقل حرکت پر نظر رکھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہاں پولیس ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھ رہی ہے ۔ میانمار میں گذشتہ سال جولائی کے مہینے میں بدترین مسلم کش فسادات پھوٹ پڑے تھے اور بے شمار روہنگیا مسلمان وہاں سے فرار ہوگئے تھے ۔ ان میں سینکڑوں حیدرآباد میں مقیم ہوگئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT