Tuesday , January 16 2018
Home / جرائم و حادثات / شہر میں رہزنی کے تین واقعات

شہر میں رہزنی کے تین واقعات

حیدرآباد ۔ 15؍ مارچ ( سیاست نیوز) شہر میں پیش آئے تین رہزنی کی وارداتوں میں رہزنوں نے خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے گلے سے طلائی چین کا سرقہ کرلیا ۔ آصف نگر پولیس کے بموجب آج صبح گڈی ملکاپور مارکٹ سے 45 سالہ خاتون انیتا اپنے مکان واپس لوٹ رہی تھی کہ دو موٹر سیکل سوار رہزن اس کے گلے میں موجود 11تولے طلائی چین اڑا لی اور وہاں سے فرار ہوگئ

حیدرآباد ۔ 15؍ مارچ ( سیاست نیوز) شہر میں پیش آئے تین رہزنی کی وارداتوں میں رہزنوں نے خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے گلے سے طلائی چین کا سرقہ کرلیا ۔ آصف نگر پولیس کے بموجب آج صبح گڈی ملکاپور مارکٹ سے 45 سالہ خاتون انیتا اپنے مکان واپس لوٹ رہی تھی کہ دو موٹر سیکل سوار رہزن اس کے گلے میں موجود 11تولے طلائی چین اڑا لی اور وہاں سے فرار ہوگئے ۔ اسی قسم کے ایک واقعہ میں پی وی این آر ایکسپریس وے کے قریب ایک خاتون کے گلے سے 5 تولے طلائی چین اڑا لی گئی ۔ جبکہ آصف نگر پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ مونڈہ مارکٹ پولیس نے بتایا کہ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک خاتون کے گلے سے رہزنوں نے طلائی چین اڑا کر وہاں سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT