Saturday , April 21 2018
Home / شہر کی خبریں / شہر میں ستمبر سے الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ : مہیندر ریڈی

شہر میں ستمبر سے الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ : مہیندر ریڈی

حیدرآباد۔ 25 مارچ (این ایس ایس) وزیر ٹرانسپورٹ پی مہیندر ریڈی نے آج قانون ساز کونسل کو مطلع کیا کہ تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) آئندہ ستمبر سے الیکٹرک بسوں کے استعمال سے دلچسپی رکھتا ہے۔ الیکٹرک بسوں کی تجویز پر وضاحت کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ حکومت اپنے عوام کیئے سفر کی سہولتوں کو بہتر بنانے کے عہد کی پابند ہے۔ مہیندر ریڈی نے کہا کہ مرحلہ وار اساس پر 100 الیکٹرک بسیں متعارف کرنے کا منصوبہ ہے۔ پہلے مرحلے میں 40 بسیں شروع کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں ماباقی 60 بسیں متعارف کی جائیں گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ مرکزی اسکیم ’’فیم انڈیا‘‘ کے تحت یہ الیکٹرک بسیں متعارف کی جارہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT