Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / شہر میں سردی کی لہر ‘ درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ

شہر میں سردی کی لہر ‘ درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ

آئندہ دنوں میں مزید شدت کا امکان ۔ عادل آباد ریاست میں سب سے زیادہ سرد مقام
حیدرآباد۔12نومبر(سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور درجہ حرارت میں تیزی سے گراوٹ ریکارڈکی جانے لگی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جاریہ ہفتہ درجہ حرارت 15ڈگری ریکارڈ کیا جائے گااو ررات کے اوقات میں اس میں مزید گراوٹ ریکارڈ کی جاسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق سال گذشتہ 11اور12 نومبر کی درمیانی شب میں درجہ حرارت 12.4 ریکارڈ کیا گیا تھا جو کہ 10سال کے دوران ماہ نومبر کی شدید ترین ریکارڈ کی گئی تھی ۔ تفصیلات کے بموجب25نومبر 2007کو 11.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کی گئی تھی اور اب 10 سال بعد شہر میں ماہ نومبر کے دوران 15ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔ بتایاجاتاہے کہ کہ جاریہ ماہ کے اواخر میں سردی کی شد ت میں مزید اضافہ ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے۔ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران شہر حیدرآباد کے درجہ حرارت میں 4 ڈگری کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے اور آئندہ دنوں میں مزید ایک یادو ڈگری درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے۔حیدرآباد میں ماہ نومبر کے دوران سب سے زیادہ سردی سال 1964میں ریکارڈ کی گئی تھی ۔1964میں 26نومبر کو شہر حیدرآباد میں 7.4 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ ماہ ڈسمبر کے اوائل کے متعلق محکمہ موسمیات کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ریاست تلنگانہ کے بیشتر اضلاع کے علاوہ شہر حیدرآباد اور نواحی و مضافاتی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور جنگلاتی علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ ریکارڈ کی جائے گی ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب ریاست تلنگانہ میں ضلع عادل آباد سب سے زیادہ سرد ہے اس کے علاوہ نظام آباد‘ کاماریڈی کے علاوہ کھمم کے بعض علاقو ںمیں بھی شدید سردی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ بتایاجاتاہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بھی شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اطراف کے علاقوں میں بھی شدید سردی ریکارڈ کی جائے گی۔ رات کے اوقات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور دن میں درجہ حرارت اعظم ترین 30 ریکارڈ کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT