Friday , January 19 2018
Home / جرائم و حادثات / شہر میں سرقہ کی وارداتوں میں اضافہ ، شادیوں میں شرکت خطرہ

شہر میں سرقہ کی وارداتوں میں اضافہ ، شادیوں میں شرکت خطرہ

حیدرآباد /3 فروری ( سیاست نیوز ) شادیوں کے اس سیزن میں شادی کی تقریب منعقد کرنا یا پھر شادی کی تقریب میں شرکت کرنا سائبرآباد کے شہریوں کیلئے خطرہ سے خالی نہیں ؟

حیدرآباد /3 فروری ( سیاست نیوز ) شادیوں کے اس سیزن میں شادی کی تقریب منعقد کرنا یا پھر شادی کی تقریب میں شرکت کرنا سائبرآباد کے شہریوں کیلئے خطرہ سے خالی نہیں ؟ پہلے مکان کو قفل دیکھ کر اور سنسان مقامات میں سرقہ کیا جاتا تھا ۔ تاہم ان دنوں سارق ایسے مکانات کو نشانہ بنارہے ہیں ۔ جہاں پر رونق نظارہ اور بھیڑ اور مصروفیت رہتی ہے یا پھر ایسے مکانات ان کا نشان بن رہے ہیں جو چند گھنٹوں کیلئے بند دکھائی دیں ۔ آئے دن شہر کے نواحی علاقوں میں پیش آرہی سرقہ کے ان سنگین وارداتوں سے عوام میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے اور عوام شادی بیاہ کی تقاریب اور خوشی کے مواقع کو بھی سارقوں کی بدولت نظر انداز کر رہے ہیں اور سرقہ سے بچنے کیلئے رشتہ داروں کی ناراضگی کو مولنے پر مجبور ہیں ۔ تاہم ایسے واقعات کے باوجود سائبرآباد پولیس کی کارکردگی ناکافی ثابت ہو رہی ہے ۔ پہاڑی شریف اور راجندر نگر پولیس حدود کی عوام ایسے حالات سے کافی متاثر ہیں ۔ پہاڑی شریف میں گذشتہ ماہ اور سال 2014 کے اواخر کے علاوہ گذشبہ دنوں تک ایسی سلسلہ وار سرقہ کی وارداتیں انجام دی گئیں ۔ باوجود اس کے ابھی تک ایک بھی کیس کی یکسوئی کرنا پہاڑی شریف پولیس سے ممکن نہیں ہو پایاہے ۔ سرقہ کی سلسلہ وار وارداتوں کی بدنامی اور بڑھتے دباؤ کے پیش نظر پولیس کی کارروائی کے امکانات تھے ۔ تاہم ایسے کوئی اقدامات نظر نہیں آئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے شبہ کی بنیاد پر کئی افراد کو اپنی حراست میں لے لیا اور پوچھ تاچھ کے بعد رہاکردیا ۔ پولیس کی یہ کارروائی بھی تنقید کا نشانہ بنی ہوئی ہے ۔ مقامی عوام کا کہنا ہے ۔ بغیر ثبوت کے حراست میں لیکر صرف کارروائی کی دہائی دی جاتی ہے ۔ لیکن حقیقی سارقوں کا تاحال کوئی پتہ نہیں اور نہ ہی یہ لوگ ابھی تک پولیس کی گرفت میں آئے ۔شاہین نگر اور آس پاس کے علاقہ کی روام کو سائبرآباد پولیس پر کافی بھروسہ ہے لیکن کیا وہ اپنی محنت کی کمائی زندگی کے اثاثہ و بڑی ارمانوں سے بچائے گئے اپنے گھر و ساز و سامان کو چھوڑ کرکہیں نہیں جائیں گے ۔ سائبرآباد پولیس کی جانب سے جرائم پر قابو پانے اور مجرمین کے مکانات تک پولیس کی رسائی کیلئے کارڈن سرچ جاری کیا گیا باوجود اس کے ایسی وارداتوں میں اضافہ تشویش کا باعث بنا ہوا ہے ۔ پولیس کو چاہئے کہ وہ بھی ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف کارروائی کرے ۔

TOPPOPULARRECENT