Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں سوائن فلو سے اموات میں اضافہ

شہر میں سوائن فلو سے اموات میں اضافہ

حیدرآباد۔/18اکٹوبر، ( سیاست نیوز) شہر میں سوائن فلو سے اموات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ آج ایک 20سالہ خاتون جو ونستھلی پورم علاقہ کی ساکن تھی فوت ہوگئی۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 20سالہ مونیکا جو صاحب نگر علاقہ کے ساکن یادیا کی بیٹی تھی پیشہ سے خانگی ملازم بتائی گئی ہے۔ اس لڑکی کو خرابی صحت کے سبب اکٹوبر کے پہلے ہفتہ میں ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق مونیکا کی گزشتہ دنوں ونستھلی پورم کے علاقہ میں واقع ایک خانگی ہاسپٹل میں ڈیلوری ہوئی تھی ۔ اس لڑکی کے اس کے قریبی رشتہ دار سے ناجائز تعلقات قائم ہوگئے تھے اور اس لڑکی نے ایک بچے کو جنم دیا تھا اور 2 اکٹوبر کو خرابی صحت کے سبب اس کو ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT