Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں سوائن فلو کے مزید چار مریض دواخانہ سے رجوع

شہر میں سوائن فلو کے مزید چار مریض دواخانہ سے رجوع

حیدرآباد 13 ستمبر (سیاست نیوز) شہر میں سوائن فلو کے مزید 4 نئے کیسیس کا پتہ چلا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گاندھی ہاسپٹل میں چاروں مریض زیرعلاج ہیں اور اُنکی حالت مستحکم ہے۔ نوڈل آفیسر کے نرسمہلو کے بموجب گاندھی ہاسپٹل سے سوائن فلو علامات کے ساتھ رجوع ہونے والے مریضوں کے معائنے کے بعد توثیق کی گئی ہے کہ یہ مریض سوائن فلو سے متاثر ہیں۔ لیکن اِن کی بیماری ابتدائی مراحل میں ہے جس پر کنٹرول کیا جانا دشوار نہیں ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شہر کے نواحی علاقوں سے تعلق رکھنے والے اِن مریضوں کو سخت نگہداشت کے کمرے رکھ کر علاج شروع کردیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں سوائن فلو سے ہوئی موت کے بعد شہریوں میں سوائن فلو کے متعلق خوف پایا جاتا ہے لیکن حکومت اِس بات کی طمانیت دے رہی کہ سوائن فلو کو پھیلنے سے روکنے سرکاری سطح پر ممکنہ کوشش کی جائیگی اور سرکاری دواخانوں میں سوائن فلو سے نمٹنے خصوصی کمرے تیار کئے گئے ہیں۔ اسی طرح شہر کے کارپوریٹ و خانگی ہاسپٹلس میں زیرعلاج متاثرین کے علاج و معالجہ پر بھی عہدیدار سخت نظر رکھے ہوئے ہیں اور سوائن فلو کے معائنہ کے لئے تعاون کیا جارہا ہے۔ عوام میں سوائن فلو کے متعلق شعور اُجاگر کرنے کے علاوہ اُنھیں حتی الامکان صاف صفائی کو یقینی بنانے کی ترغیب دی جارہی ہے تاکہ اِس وبائی امراض کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT