Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں سوائن فلو کے واقعات میں اضافہ

شہر میں سوائن فلو کے واقعات میں اضافہ

احتیاطی تدابیر اختیار کرنے عوام کو میاکس کیور ہاسپٹل کے ڈاکٹرس کا مشورہ
حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : دونوں شہروں میں سوائن فلو کیسیس میں اضافہ ہورہا ہے ۔ اس لیے احتیاطی اقدام کے طور پر حاملہ خواتین ، بچوں اور بڑوں کو اس سے بچاؤ کے لیے وئیکسین لینا چاہئے خواہ وہ اس سے متاثر ہوں یا نہ ہوں ۔ میاکس کیور ہاسپٹل حیدرآباد کے ڈاکٹرس نے یہ بات کہی ۔ ڈاکٹر منجولا ، ڈاکٹر کیدار ناتھ کنسلٹنٹ پیڈیٹریشن میاکس کیور سویو شاہ ، ڈاکٹر راہول اگروال ، سینئیر کنسلٹنٹ جنرل فزیشین میاکس کیور ہاسپٹلس نے کہا کہ سوائن فلو سے متاثرہ ایک دو ماہ کی بچی لوانیا کی زندگی اس کے والدین اور اس ہاسپٹل کے ڈاکٹرس کے بروقت انٹرنیشن کی وجہ سے بچ پائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وئیکسینیشن 650 روپئے میں لیاجاسکتا ہے اور یہ ایک سال تک کام کرتا ہے اور اسے سالانہ لینا ہوتا ہے ۔ ڈاکٹر کیدار ناتھ نے کہا کہ 9 سال سے کم عمر کے بچوں میں سوائن فلو کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ڈاکٹر راہول اگروال نے کہا کہ بخار ، کھانسی ، سردرد ، تنفس کا مسئلہ ، سستی ، متلی ، ایسی علامات ہیں جو سوائن فلو کا باعث ہیں اور انہیں نظر انداز نہیں کرنا چائے ۔ حاملہ خواتین ، عمر رسیدہ افراد ، ذیابیطس کے مریضوں اور امراض کہنہ جیسے دمہ ، امراض قلب کے مریضوں کو اس کا زیادہ جو کھمم ہوتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT