Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں شدید بارش بجلی گرنے سے طالب علم ہلاک

شہر میں شدید بارش بجلی گرنے سے طالب علم ہلاک

حیدرآباد 15 اکٹوبر (سیاست نیوز) دونوں شہروں میں آج مختلف مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ یکم اکتوبر سے تلنگانہ میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ریاست میں شدید بارش کا امکان ہے۔ پڑوسی ریاست کرناٹک میں موسلادھار بارش کا اثر تلنگانہ پر بھی نظر آرہا ہے۔ اسی دوران عثمان ساگر (گنڈی پیٹ) کے قریب پیش آئے ایک واقعہ میں بجلی گرنے کے سبب ایک طالب علم ہلاک ہوگیا۔ نارسنگی پولیس کے بموجب 15 سالہ محمد فیاض ساکن خانہ پور ولیج گنڈی پیٹ آج دوپہر عثمان ساگر مچھلی کے شکار کے لئے گیا تھا کہ اچانک شدید بارش کے نتیجہ میں اُس نے ایک درخت کے نیچے ٹھہر گیا جہاں پر بجلی گرنے کے سبب وہ شدید طور پر جھلس گیا۔ فیاض کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT