Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / شہر میں صوتی آلودگی پر قابو پانے کمشنر پولیس کے اقدامات

شہر میں صوتی آلودگی پر قابو پانے کمشنر پولیس کے اقدامات

حیدرآباد۔/18فبروری، ( این ایس ایس ) سٹی پولیس کمشنر ایم مہیندر ریڈی نے ڈی جے کے بشمول اونچی آواز والے ساؤنڈ سسٹم کے استعمال پر امتناعی احکام جاری کئے ہیں۔ یہ امتناعی احکام 19فبروری کی صبح 6بجے سے 5مارچ کی صبح 6بجے تک نافذ رہیں گے۔ ڈیویژنل اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کی جانب سے خصوصی اجازت کی صورت میں امتناعی احکام میں رعایت دی جائے گی۔ کمشنر

حیدرآباد۔/18فبروری، ( این ایس ایس ) سٹی پولیس کمشنر ایم مہیندر ریڈی نے ڈی جے کے بشمول اونچی آواز والے ساؤنڈ سسٹم کے استعمال پر امتناعی احکام جاری کئے ہیں۔ یہ امتناعی احکام 19فبروری کی صبح 6بجے سے 5مارچ کی صبح 6بجے تک نافذ رہیں گے۔ ڈیویژنل اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کی جانب سے خصوصی اجازت کی صورت میں امتناعی احکام میں رعایت دی جائے گی۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ یہ اطلاع ملی ہے کہ ڈی جے کے بشمول زیادہ آواز والے ساؤنڈ سسٹم کے باعث شہریوں کو دشواریاں اور مشکلات پیش آرہی ہیں۔ صوتی آلودگی کے باعث عوام الناس کو ہونے والی تکالیف کے پیش نظر کمشنر پولیس نے امتناعی احکام نافذ کئے ہیں۔ برسر عام صوتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ صوتی آلودگی امتحانات کے موقع پر طلبہ اور ضعیف افراد کیلئے خاص کر مریضوں کیلئے تکلیف دہ ہوتی ہے۔

’’شراب ہٹاؤ تلنگانہ بچاؤ ‘‘مہم
حیدرآباد۔/18فبروری، ( این ایس ایس ) پولیس کی جانب سے شروع کردہ حالت نشہ میں گاڑی چلانے کے خلاف کارروائی میں خاطر خواہ کامیابی نہ ملنے کے بعد تلنگانہ آٹو ڈرائیورس نے آج ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریاست تلنگانہ میں شراب پر مکمل امتناع عائد کردے اور بے گناہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ تلنگانہ آٹو ڈرائیورس کے کنوینر محمد امان اللہ خاں نے حکومت کو انتباہ دیا کہ اگر ریاست میں شراب پر امتناعی احکام نافذ کرنے میں تاخیر ہوئی تو آٹو ڈرائیورس کی جانب سے شراب ہٹاؤ تلنگانہ بچاؤ تحریک شروع کی جائے گی اور اس ایجی ٹیشن کے ذریعہ عوام میں بیداری پیدا کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT