Monday , July 23 2018
Home / شہر کی خبریں / شہر میں مختلف پروگرامس کی وجہ ٹریفک مسائل

شہر میں مختلف پروگرامس کی وجہ ٹریفک مسائل

حیدرآباد۔/22نومبر، ( سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں ان دنوں سڑکوں پر گھومنا پھرنا وبال جان بن گیا ہے چونکہ نومبر کا یہ آخری دہا شہریوں کیلئے سنگین صورتحال صورتحال پیدا کررہا ہے۔ گھبرانے اور خوف و دہشت کی کوئی بات نہیں چونکہ یہ نومبر صرف حیدرآبادیوں کیلئے ہی مشکلات کا دہا ہے اور کوئی خاص تبدیلی نہیں بلکہ ٹریفک سے مسائل ہورہے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ دنوں نائب صدر جمہوریہ مسٹر وینکیا نائیڈو کی مصروفیات اور اب 23 تا 26 نومبر ایک رپورٹ کے مطابق شہر میں ایک لاکھ شادیاں ہونے والی ہیں جبکہ 26 نومبر کو معروف موسیقار آسکر ایوارڈ یافتہ اے آر رحمان کا پروگرام رہے گا۔ جبکہ 28 تا 30 نومبر شہر میں بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ جس میں وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی امریکی صدر کی دختر ایوانکا ٹرمپ شرکت کررہی ہیں اور ان کی آمد و کانفرنس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اس دوران بھی سڑکوں کی مرمت سے شہریوں کو ٹریفک مسائل کا سامنا رہے گا۔ پہلے ہی خستہ حال اور بے ہنگم ٹریفک نظام سے پریشان عوام کو اب ایک ہفتہ بڑے امتحان سے گذرنا پڑے گا۔ اس مسئلہ پر اکثر شہری سفر سے دور رہنے کی بات کررہے ہیں۔ چونکہ وی وی آئی پی روٹس کے سبب سارے شہر میں ٹریفک کا مسئلہ پیدا ہوجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT