Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں مقیم آندھرائی عوام کیلئے آروگیہ شری منسوخ

شہر میں مقیم آندھرائی عوام کیلئے آروگیہ شری منسوخ

حیدرآباد 15 جولائی (یو این آئی) آندھراپردیش حکومت نے ایک سرکاری حکم جاری کرتے ہوئے حیدرآباد میں مقیم آندھراپردیش کے عوام کے لئے آروگیہ شری خدمات کو منسوخ کردیا ہے ۔ آروگیہ شری خدمات کے تحت غریب افراد کو مختلف امراض کے کارپوریٹ اسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت فراہم کی جاتی ہے اور یہ خدمات دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی میں دی جاتی ہیں تاہم اے پی حکومت نے اس سلسلہ میں سرکاری حکم جاری کرتے ہوئے حیدرآباد میں مقیم آندھراپردیش کے عوام کے لئے آروگیہ شری خدمات کو منسوخ کردیا ہے اور صرف کینسر کے علاج کو اس سے استثنیٰ دیا گیا ہے ۔اس حکم نامے میں واضح کردیا گیا ہے کہ اے پی کے رہنے والے افراد آروگیہ شری خدمات کے حصول کے لئے وجئے واڑہ یا پھر وشاکھاپٹنم کے اسپتالوں سے رجوع ہوں جہاں یہ خدمات ان کو فراہم کی جائیں گی تاہم اے پی کے علاقہ رائل سیما سے تعلق رکھنے والے افراد ، اس سرکاری حکم نامہ سے پریشان ہیں جنہوں نے اس پر اعتراض کیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد، اے پی کے وجئے واڑہ یا وشاکھاپٹنم کے مقابلے علاقہ رائل سیما سے قریب ہے ،پتہ چلا ہے کہ حکومت اے پی اس سلسلہ میں نیا حکم نامہ جاری کرے گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT